یو بی جی فیڈریشن الیکشن میں کامیاب ہوکر تاجر برادری کے مفادات کاتحفظ کرے گا،خالدتواب

ہم نے مشکل وقت میں بھی یو بی جی کا ساتھ نہیں چھوڑا،،میاں زاہد حسین،شبنم ظفر،خیرپور چیمبر کے دورے میںعلائوالدین مری اور دیگر کا خطاب

پیر 30 نومبر 2020 14:26

یو بی جی فیڈریشن الیکشن میں کامیاب ہوکر تاجر برادری کے مفادات کاتحفظ کرے گا،خالدتواب
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) ایف پی سی سی آئی کے سالانہ انتخابات برائی2021میںیونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی)کی جانب سے صدارتی امیدوارشیخ خالدتواب نے کہا ہے کہ وہ فیڈریشن الیکشن میںکامیاب ہو کر اپنی ٹیم کے دیگر عہدیداروں کے ساتھ ملک بھر کی تاجر برادری کے مفادات کاتحفظ کریں گے اور مسائل کے حل میں ان کو ساتھ لیکر چلیں گے جبکہ وہ متعلقہ حکومتی اداروں میں ایوان ہائے صنعت و تجارت کی نمائندگی موثر بنانے اور بڑھانے کے لئے کام کریں گے،رواں سال کے دوران برسراقتدارلوگوں نے فیڈریشن چیمبر پر جو ضرب لگائی ہے اس کی درستگی سمیت فیڈریشن ہائوس کو دوبارہ اصلاحات کے عمل سے گزاریں گے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار خیرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نیشنل بزنس گروپ کے چیئرمین میاں زاہد حسین،خیرپور چیمبر کی صدر شبنم ظفر،یو بی جی سے سینئرنائب صدرکے امیدوار عبدالرئوف مختار،نائب صدر کے امیدوارعادل صدیقی،علائوالدین مری،ثاقب فیاض مگوں،محمدبشیرآرائیں،شاہداحمدلغاری،جہانگیرمری،میاں طارق آرائیں اورولید احمد نے بھی اظہارخیال کیا۔

خیرپور چیمبر آف کامرس کی صدر شبنم ظفر نے ایف پی سی سی آئی الیکشن میںیونائٹیڈ بزنس گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ خالدتواب نے کہا کہ گزشتہ سال غیر قانونی ووٹ کاسٹ کرڈالے انتخابی نتائج پر ڈاکہ ڈالا گیا تھا مگر اب بزنس کمیوٹی مخالف گروپ کے عزائم جان چکی ہے اور یوبی جی کے بینر تلے جمع ہوچکی ہے،ہمس سال مکمل تیاری کے ساتھ فیڈریشن کے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اور یو نائٹیڈ بزنس گروپ،نیشنل بزنس گروپ الائنس کا پوراپینل کامیابی حاصل کرے گا۔

نینشل بزنس گروپ کے چیئرمین میاں زاہد حسین نے کہا کہ ہمیں الائنس کے صدارتی امیدوارخالد تواب،سینئرنائب صدر کے امیدوارعبدالرئوف مختاراورتمام نائب صدور کے امیدواروں سے امید ہے وہ معیشت کی بہتری کے لئے حکومت کو مثبت تجاویز دیں گے اور بزنس کمیونٹی کے بہتر مفاد میں اقدامات کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ میں جوڑ توڑ کی سیاست کو نہیں مانتابلکہ فیڈریشن کی بہتری کیلئے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ برسراقتدار گروپ سے الگ ہواہوں۔

خیرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صدر شبنم ظفر نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اپنے قائدا ایس ایم منیر اور افتخار علی ملک کی آواز پر عمل کیا ہے،ہم نے مشکل وقت میں بھی یو بی جی کا ساتھ نہیں چھوڑا اور اس سال بھی ہم یو بی جی کے ساتھ ہیں کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یونائٹیڈ بزنس گروپ ہی پاکستان کی بزنس کمیونٹی کی آواز ہے اور ان کے مسائل کو یو بی جی کی قیادت ہی آئندہ بھی حل کراسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سال یو بی جی کی قیادت نے فیڈریشن انتخابات کیلئے بہترین امیدوار نامزد کئے ہیں جن کیلئے پاکستان بھر میں تاجرنمائندوں نے حمایت کے اعلان کرکے 30دسمبر کو ہونے والے انتخابات کیلئے قبل ازوقت یو بی جی امیدواروں کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی