پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 34ارب25کروڑ27لاکھ روپے بڑھ گئی

پیر 30 نومبر 2020 17:56

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 34ارب25کروڑ27لاکھ روپے بڑھ گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2020ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کونومبر کے آخری کاروباری سیشن کے دوران اتار چڑھاو،ْ کا سلسلہ دیکھنے میں آیا لیکن مجموعی طور پر تیزی کا رجحان غالب آگیا اور کے ایس ای100انڈیکس 41ہزارکی نفسیاتی حدکو بحال کرتے ہوئے 261.73پوائنٹس کے اضافے سی41068.82پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ62.5فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 34ارب25کروڑ27لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 2.32فیصد کم رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںگزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغازمنفی زون میں ہوا اور سرمایہ کار ملتان میں اپوزیشن جماعتوں کے اجتماع کے نتیجے میں سیاسی درجہ حرارت بڑھنے کے پیش نظرسرمایہ کار تذبذب کا شکار نظر آئے جس کے نتیجے میں دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 40669پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد ازاں سستے ہونے والے شیئرز کی خریداری شروع ہونے کے باعث ریکوری آئی جس کے نتیجے میں تیزی دیکھنے میں آئی اور آخر تک یہ رجحان غالب رہایہاں تک کہ کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 261.73پوائنٹس کے اضافے سی41068.82پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس121.69 پوائنٹس کے اضافے سے 17281.51پوائنٹس پر اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس129.86 پوائنٹس کے اضافے سی28849.46 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مجموعی طور پر 368کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 230کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،122میں کمی اور 16کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت75کھرب19ارب25کروڑ85لاکھ روپے سے بڑھ کر75کھرب53ارب51کروڑ12لاکھ روپے ہوگئی ۔قیمتوں میں اتار چڑھاو،ْ کے اعتبار سے نیسلے پاکستان،وائتھ پاکستان،آئی لینڈ ٹیکسٹائیل ،پاک ٹوبیکوکے حصص سرفہرست رہے جس میں نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت59.99 روپے کے اضافے سی6589.99 روپے ہوگئی اوروائتھ پاکستان32.75روپے کے اضافے سی1140 ہوگئی جب کہ آئی لینڈ ٹیکسٹائیل 119روپے کی کمی سی1481روپے ہوگئی اورپاک ٹوبیکو 40روپے کی کمی سی1500روپے ہوگئی۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری کے غیر حقیقی نرخوں کے زبردستی نفاذ پر تشویش کا اظہار ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

سونے کی قیمتوں کا کمی کا رجحان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

اٹک سیمنٹ نے 1.27 ملین ٹن سالانہ کی نصب صلاحیت کے ساتھ ایک نئی پیداواری لائن کے اضافے کا اعلان

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

سائٹ کراچی کے صنعتکاروں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی مخالفت کردی

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

ایازمیمن موتی والا کا مانجھند ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پراظہارافسوس

غذائی اجناس  کی  برآمد میں فروری   کے دوران سالانہ بنیاد پر  35 فیصد   اضافہ ہوا  ، ادارہ شماریات

غذائی اجناس کی برآمد میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر 35 فیصد اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات