کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل ،سرمایہ کاری مالیت میں مزید58ارب62کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس312.61پوائنٹس اضافے سے 26521.99پوائنٹس پر بند ہوا

بدھ 5 مارچ 2014 21:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5مارچ۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج تیزی کا تسلسل جاری ،میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کو بھی زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 26300-26400اور 26500کی نفسیاتی حد یں بھی بیک وقت بحال ہوگئیں ۔سرمایہ کاری مالیت میں مزید58ارب62کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت8.24فیصدکم جبکہ55.32فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

پرافٹ ٹیکنگ اور فروخت کے دباوٴ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا اورٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای انڈیکس26185پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ ،آئل اور سیمنٹ سیکٹر میں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی اور تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس312.61پوائنٹس اضافے سے 26521.99پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر385کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے213کے کمپنیوں کے بھاوٴ میں اضافہ148کمپنیوں کے بھاوٴ میں کمی جبکہ24کے حصص میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں58ارب62کروڑ 29لاکھ 52ہزار245روپے کا اضافے ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر64کھرب2ارب 11کروڑ17لاکھ 38ہزار 604روپے ہوگئی ۔

بدھ کو کاروباری سرگرمیاں26کروڑ 35لاکھ 6ہزار 390شیئرز رہیں جومنگل کے مقابلے میں2کروڑ 36لاکھ 63 ہزار350شیئرز کم ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے یونی لیورفوڈز کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت400.00روپے اضافے سے9750.00روپے، نیسلے پاک کے حصص کی قیمت90.00روپے اضافے8990.00روپے پر بند ہوئی ،نمایاں کمی وائتھ پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت 197.12روپے کمی سے 3745.34روپے جبکہ رفحان میظ کے حصص کی قیمت139.73روپے کمی سے 7655.00روپے پر بند ہوئی ۔

بدھ کومیپل لیف سیمنٹ کی سرگرمیاں3کروڑ42لاکھ 8ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت ایک روپے 38پیسے کمی 30.24روپے اورلافریج پاک کی سرگرمیاں کی سرگرمیاں2کروڑ29لاکھ 88ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت28پیسے اضافے سے11.62روپے ہوگئی ۔کے ایس ای 30انڈیکس 191.02پوائنٹس اضافے سے 19292.22پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس645.95پوائنٹس اضافے سے 44570.43جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس210.66پوائنٹس اضافے 19691.00پوائنٹس پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی

لاہور:برائلر گوشت کی قیمت 699روپے فی کلو تک پہنچ گئی