200 روپے مالیتی قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15 دسمبر کو ہو گی

پیر 30 نومبر 2020 22:00

200 روپے مالیتی قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15 دسمبر کو ہو گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیرا ہتمام رواں سال کی آخری 200روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15 دسمبر بروز منگل کوہو گی جو رواں سال کی32 ویں اور مجموعی طور پر84ویں قرعہ اندازی ہے۔

(جاری ہے)

اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7لاکھ 50ہزار روپے کا ایک، دوسراانعام 2لاکھ 50ہزار روپے کے پانچ اور تیسرا انعام 1250 روپے مالیت کے 2394انعامات ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں سٹیٹ بینک آف پاکستان راولپنڈی میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائیگی جس میں کاروباری شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر کے سینکڑوں افراد شرکت کریں گے۔انہوں نے بتا یا کہ اس موقع پر کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیبوں کا چنا ئو کیا جائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu