کراچی کی شناخت معاشی حب سے لاوارث شہر میں تبدیل ہوگئی ہے، آل کراچی تاجر اتحاد

کرونا کی دوسری لہر آگئی لیکن کراچی کیلئے 1100ارب روپے کا پیکیج نہیں آیا،تاجر نمائندگان کی مشاورت سے حکومتی فیصلوں کا معیار بہتر ہوسکتا ہے،عتیق میر

منگل 1 دسمبر 2020 15:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) کراچی کی شناخت معاشی حب سے لاوارث شہر میں تبدیل ہوگئی ہے، اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بغیر کیئے گئے حکومتی فیصلوں کے نتائج تباہ کن ہیں، قومی روایت بن گئی ہے کہ صرف احتجاج ہی مسائل کا علاج ہے، کرونا کی دوسری لہر آگئی لیکن کراچی کیلئے 1100ارب روپے کا پیکیج نہیں آیا، قومی بحران میںتاجر نمائندگان کی مشاورت سے حکومتی فیصلوں کا معیار بہتر ہوسکتا ہے، کراچی کے تاجر سندھ اور وفاقی حکومتوں سے سخت مایوس، ناامید اور نالاں ہیں ، ان خیالات کا اظہار آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر کی زیرِ صدارت منعقد کیئے گئے تاجروں کے ایک ہنگامی اجلاس میں کیا گیا جس میں شہر کی مرکزی تنظیموں کے نمائیندگان اکرم رانا، شیخ عالم، شیخ ارشاد، عبدالقادر مستان، شیخ رفیع، تنویر پاستا، راشد علی خاں، میاں طارق، ناصر مکاتی، عرفان للہ، کاشف سلاٹ، انجم موسانی، مجاہد شبیر، ڈاکٹر مہتاب شیخ، میر عبدالحئی، اختر شاہد، حسین قریشی اور دیگر شریک تھے اس موقع پر عتیق میر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کے مسائل و مشکلات دور کیئے بغیر کراچی کے معاشی حب کا درجہ واپس نہیں آسکتا، تاجرانِ کراچی شہر کے ترقیاتی کاموں کے تحت اعلان کردہ حکومتی پیکیج کے منتظر ہیں، ملک کے سب سے بڑے تجارتی شہر کی بیمار معیشت کا علاج کیئے بغیر ٹیکس اہداف کی وصولی کی توقع نہیں کی جاسکتی،حکومت بڑی صنعتوں کی طرح چھوٹے درجے کی تجارت کی بحالی کیلئے بھی اقدامات کرے، انھوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت بلا سوچے سمجھے فرمانِ شاہی کی طرز پر فیصلے مسلط کررہی ہے، کرونا لاک ڈائون سے بارانی تباہی تک چھوٹے تاجروں کو لالی پاپ کے سوا کچھ نہیں ملا،چھوٹے تاجر نظراندازحکومت کی تمام تر نوازشیں مراعات یافتہ طبقے پر ہیں، انھوں نے کہا کہ حکومت متاثرہ تاجروں کی مدد کرے یا نہ کرے لیکن شہر کی حالت سدھار دے، بجلی اور گیس کی قیمتیں برداشت سے باہر ہوگئیں لیکن صنعتکاروں کی طرز پر چھوٹے تاجروں کیلئے کسی بھی قسم کی رعایت کا اعلان نہیں کیا گیا، انھوں نے کہا کہ تاجروں کا حکومت پر اعتماد ختم اور ٹیکس کلچر تباہ ہورہا ہے، تاخیر کا شکار ترقیاتی منصوبے، شکستہ سڑکیں، سیوریج کا فرسودہ نظام، درہم برہم ٹریفک ناپیدپارکنگ، لاء اینڈ آرڈر کی تشویشناک صورتحال، سیکوریٹی اداروں کا ظلم و ستم، بڑھتی ہوئی تجاوزات جیسے مسائل نے کراچی کے تاجروں اور شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے،شہر کے تاجر حال کی تباہی اور مستقبل کی بہتری کے حکومتی وعدوں کے ساتھ زندگی گذارنے پر مجبور ہیں، انھوں نے اعلان کیا کہ تاجروں کے جائز مسائل حل اور وعدوں کے مطابق شہر کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور انفرا اسٹرکچر کی بہتری کے اقدامات نہ کیئے گئے تو تاجر اپنے جائز حقوق کیلئے احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہونگے جس کی تمام تر ذمے داری سندھ اور وفاقی حکومت پر عائد ہوگی۔

Browse Latest Business News in Urdu

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ