معاشی سرگرمیوں کے فروغ، روزگار کے مواقع،غربت میں کمی کیلئے شہروں کے درمیان جدید روڑ انفرسٹرکچر بہت اہمیت کا حامل ہے ، میاں انجم نثار

بدھ 2 دسمبر 2020 23:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2020ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر میاں انجم نثار نے حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور تا فیصل آباد موٹر وے پر قائم دوسرے ٹول پلازے کو فوری طور پر ختم کیا جائے یا اس کے لیے متبادل جگہ کا انتخاب کیا جائے، جس کی وجہ سے کاروباری افراد اور عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

معاشی سرگرمیوں کے فروغ، روزگار کے مواقعے، غربت میں کمی کے لیے شہروں کے درمیان جدید روڑ انفرسٹرکچر بہت اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ لاہور تا فیصل آباد اور فیصل آباد سے لاہور تک صرف ایک ہی جگہ پر ٹول پلازہ فیس وصول کی جائے۔فیصل آباد پنڈی پٹیاں M5موٹروے پر قائم نئے ٹول پلازہ کو فوری ختم کیا جائے اور پرانے نظام کے مطابق صرف ایک ہی جگہ ٹول ٹیکس وصول کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وفاقی وزارت برائے مواصلات اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ ای) کو ہنگامی بنیادوں پراس مسئلے کو حل کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہاکہ ٹول پلازہ پر کوئی مناسب انتظام اور ضابطہ نہیں ہے۔ اگر کوئی مسافر وقت کے ساتھ ایک جگہ سے دوسری جگہ کا فاصلہ طے کرتا ہے تو ٹول پلازہ کے مقام پر ٹریفک میں پھنس جاتا کیونکہ ٹول پلازہ پر عملے کا کم ہونا اور تمام لینز کا استعمال میں نہ لانااورگاڑیوں سے معاوضہ وصول کرنے میں سُستی کی وجہ سے چند منٹوں میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔

دو جگہ پر ٹول پلازہ بنانے کا کوئی جواز نہیں بنتا،ٹول پلازہ پر ٹول وصولی کے نظام میں بھی بہتری کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ دو جگہوں پر ٹول پلازہ کی فیس وصولی اور ٹریفک کے جام ہونے پر 30سے 45منٹ تک لین میں لگنا پڑتا ہے جس پر کاروباری برادری کو شدیدتحفظات ہیں۔ٹریفک کے جام ہونے اور وقت پر اپنی منزل تک نہ پہنچے سے معاشی سرگرمیوں متاثر ہو رہی ہیں۔

اب لاہور سے فیصل آباد تک جانے میں پہلے سے زیادہ وقت درکار ہوتا ہے۔میاں انجم نثار نے مزید کہاکہ دوسرے موٹرویز کی طرح لاہور تا فیصل آبادموٹروے بھی صوبائی دارالحکومت کو دیگر شہریوں سے لنک کرتا ہے ،موٹروے پرمناسب اور جدید انتظامات کا ہونا معاشی سرگرمیوں کے لیے انتہائی ضروری ہے۔موٹرویز کا مقصد ہی تیز تر اور آرام دہ سفر ہے مگر اس ٹول پلازہ کی وجہ سے شہریوں اور کاروباری برادری کو پریشانی اور ازیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی