ایس ای سی پی نے کپیٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی اکائونٹ آن لائن کھولنے کی منظوری دے دی

جمعرات 3 دسمبر 2020 23:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ملک میں موجود اور نان ریذڈنٹ پاکستانیوں کو پاکستان میں کپیٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لئے آن لائن اکاؤنٹ کھولنے کی منظوری دے دی ہے۔ ملک کی کپیٹل مارکیٹ میں وسعت اور سرمایہ کاروں کی تعداد میں اضافے کے لئے یہ ایک انتہائی اہم اقدام ہے چونکہ کپیٹل مارکیٹ میں دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کار چاہے وہ ملک کے کسی بھی حصے میں ہوں یا بیرون ملک مقیم ہوں، کسی بروکر یا ایجنٹ کے دفتر میں جائے بغیر ہی اپنا سرمایہ کاری اکائوئنٹ کھول سکیں گے۔

مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا آن لائن اکائونٹ کھولنے کا نیا نظام اور فریم ورک ایس ای سی پی کی جانب سے مارکیٹ میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے کی جانے والی اصلاحات کا تسلسل ہے۔

(جاری ہے)

نئے فریم ورک میں سرمایہ کار تمام ضوری معلومات اور دستاویزات آن لائن جمع کروا سکیں گے جبکہ سرمایہ کار کا اکائونٹ بھی تیز رفتاری کے ساتھ کھل سکے گا۔ تاہم ، سرمایہ کاروں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور قوانین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے، آن لائن اکاؤنٹ کھولنے والے سرمایہ کار (صارف) کی تصدیق کا عمل بھی آن لائن ہی مکمل کیا جائے گا۔

آن لائن سرمایہ کار کی تصدیق و توثیق سینٹرلائزڈ کے وائی سی کا ادارہ آزادانہ طور پر کرے گا۔ اس کے علاوہ، کپیٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا اکائونٹ کھولنے کے لئے درخواست فارم کے صفحات کی تعداد کو بھی کم کر دیا گیا ہے تا کہ سرمایہ کاری کا کھاتہ کھولنے کا عمل سہل ہو۔ آن لائن اکاؤنٹ کھولنے کا یہ نیا نظام ایس ای سی پی کے اصلاحاتی ایجنڈے کا تسلسل ہے جس کا مقصد مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی تعداد کو بڑھانا، سہل اور آسانی فراہم کرنے کے لئے ٹیکنالوجی کو متعارف کروانا اور مارکیٹ میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک