سی پیک پاکستان اور چین کی تقدیر بدل دے گا‘ میاں انجم نثار

دونوں ممالک کے تاجر تجارتی ‘سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کررہے ہیں‘ صدر ایف پی سی سی آئی

جمعہ 4 دسمبر 2020 20:21

سی پیک پاکستان اور چین کی تقدیر بدل دے گا‘ میاں انجم نثار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) سی پیک جیسا عظیم منصوبہ نہ صرف پاکستان کی تقدیر بدل دے گابلکہ چین اور پاکستان کو دنیا میں معاشی ٹائیگر بنانے کا بھی سبب بنے گا ۔ پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے چینی حکومت ،سرمایہ کار اور تاجروں کی خصوصی دلچسپی ‘ محنت اور محبت کو پاکستان کے تاجر اور عوام کبھی فراموش نہیں کریںگے ۔

چینی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں خصوصی دلچسپی اور پاکستانی تاجروں سے تعلقات اور دوستی کو مزید مضبوط بنانے اور دونوں ممالک میں تجارتی حجم بڑھانے کیلئے ایف پی سی سی آئی اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں انجم نثار نے ایف پی سی سی آئی کے کیپٹل آفس اسلام میں آباد میں ملاقات کیلئے آئے چینی کمپنی کے ایک وفد سے گفتگو کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرکوآرڈینیٹر ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس مرزا عبدالرحمن ‘سابق نائب صدر قربان علی اور جنرل باڈی ممبر زین علی و دیگر بھی موجود تھے ۔ ملاقات کے دوران چینی کمپنی کائی جنگ کے چیف ایگزیکٹیو زوکائی اور ماوین جون نے ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں انجم نثار و دیگر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وباء سے دونوں ممالک کے عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے ہماری کمپنی نے پاکستانی کمپنیوں کے تعاون سے کرونا کی فوری اور درست تشخیص کیلئے ایک جدید کٹ تیار کی ہے جو 55منٹ میں 95فیصد رزلٹ دے دیتی ہے۔

اس مشین سے ہم پاکستان میں کام کرنیوالی چینی و پاکستانی شراکت دارکمپنیوں میں بھی ٹیسٹنگ کریں گے ۔ چین کی تاجروں کی اولین ترجیح پاکستان ہے ۔پاکستانی تاجر اور ادارے بھی چینی تاجروں سے مکمل تعاون فراہم کرتے ہیں۔ ہمیں کبھی ایسا محسوس نہیں ہوتا کہ ہم کسی دوسرے ملک میں ہیں بلکہ پاکستان ہمیں اپنے گھر جیسا محسوس ہوتا ہے ۔ اس موقع پر صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری میاں انجم نثار نے چینی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ چین کیلئے جو محبت پاکستان کے عوام اور تاجروں کے دلوں میں ہے وہی محبت چین کے عوام اور تاجروں میں پاکستان کیلئے پائی جاتی ہے ۔

انہوں نے کویڈ19کی جدید ٹیسٹنگ کٹ کے اقدام کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تاجر تجارتی ‘سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کررہے ہیں ۔ صدر ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثار نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبہ ایک بہت بڑی نعمت ہے جس سے نہ صرف پاکستان کی تقدیر بدلے گی بلکہ چین سمیت دیگر ہمسایہ ممالک کو بھی اس سے خوب فائدہ حاصل ہوگا۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ