سی پیک پاکستان اور چین کی تقدیر بدل دے گا ‘میاں انجم نثار

دونوں ممالک کے تاجر تجارتی سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کررہے ہیں صدر ایف پی سی سی آئی

جمعہ 4 دسمبر 2020 20:57

سی پیک پاکستان اور چین کی تقدیر بدل دے گا ‘میاں انجم نثار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) سی پیک جیسا عظیم منصوبہ نہ صرف پاکستان کی تقدیر بدل دے گابلکہ چین اور پاکستان کو دنیا میں معاشی ٹائیگر بنانے کا بھی سبب بنے گا۔ پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کیلئے چینی حکومت،سرمایہ کار اور تاجروں کی خصوصی دلچسپی محنت اور محبت کو پاکستان کے تاجر اور عوام کبھی فراموش نہیں کریں گے۔

چینی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں خصوصی دلچسپی اور پاکستانی تاجروں سے تعلقات اور دوستی کو مزید مضبوط بنانے اور دونوں ممالک میں تجارتی حجم بڑھانے کیلئے ایف پی سی سی آئی اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں انجم نثار نے ایف پی سی سی آئی کے کیپٹل آفس اسلام میں آباد میں ملاقات کیلئے آئے چینی کمپنی کے ایک وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرکوآرڈینیٹر ایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس مرزا عبدالرحمن سابق نائب صدر قربان علی اور جنرل باڈی ممبر زین علی و دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران چینی کمپنی کائی جنگ کے چیف ایگزیکٹیو زوکائی اور ماوین جون نے ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں انجم نثار و دیگر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وبا سے دونوں ممالک کے عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے ہماری کمپنی نے پاکستانی کمپنیوں کے تعاون سے کرونا کی فوری اور درست تشخیص کیلئے ایک جدید کٹ تیار کی ہے جو 55منٹ میں 95فیصد رزلٹ دے دیتی ہے۔

اس مشین سے ہم پاکستان میں کام کرنیوالی چینی و پاکستانی شراکت دارکمپنیوں میں بھی ٹیسٹنگ کریں گے۔ چین کی تاجروں کی اولین ترجیح پاکستان ہے۔پاکستانی تاجر اور ادارے بھی چینی تاجروں سے مکمل تعاون فراہم کرتے ہیں۔ ہمیں کبھی ایسا محسوس نہیں ہوتا کہ ہم کسی دوسرے ملک میں ہیں بلکہ پاکستان ہمیں اپنے گھر جیسا محسوس ہوتا ہے۔ اس موقع پر صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری میاں انجم نثار نے چینی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ چین کیلئے جو محبت پاکستان کے عوام اور تاجروں کے دلوں میں ہے وہی محبت چین کے عوام اور تاجروں میں پاکستان کیلئے پائی جاتی ہے۔

انہوں نے کویڈ19کی جدید ٹیسٹنگ کٹ کے اقدام کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تاجر تجارتیسفارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کررہے ہیں۔ صدر ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثار نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبہ ایک بہت بڑی نعمت ہے جس سے نہ صرف پاکستان کی تقدیر بدلے گی بلکہ چین سمیت دیگر ہمسایہ ممالک کو بھی اس سے خوب فائدہ حاصل ہوگا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک