حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر سلیم الدین قریشی کا حیدرآباد سائٹ ایریا کی زبوں حال صورتحال پر افسوس کا اظہار

ہفتہ 5 دسمبر 2020 19:51

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2020ء) : حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر سلیم الدین قریشی نے حیدرآباد سائٹ ایریا کی زبوں حال صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ حیدرآباد سائٹ بہت بڑا انڈسٹریل زون ہونے کے باوجود اِس پر سائٹ حکام کی عدم توجہی انتہائی افسوسناک ہے، سائٹ ایریا کی محذوش صورتحال سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ لمیٹڈ کے حیدرآباد میں نمائندہ افسر اسٹیٹ انجینئر ہیں جو حیدرآباد سائٹ زون کی سڑکوں، گلیوں، نالے نالیوں کی تعمیر و مرمت کی طرف قطعا توجہ نہیں دیتے، کھلے نالے اور نالیوں کا پانی بہنے سے سڑکوں پر بڑے بڑے گڑھے بن چکے ہیں جس کے سبب ٹرک اور بڑے ٹرالر کا اِن پر آئے دن حادثات معمول بنتا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ٹنڈو محمد خان روڈ کی جانب تعمیر شدہ بڑے نالے کی جانب پی ڈبلیو ڈی نے سڑک اونچی کردی ہے لیکن ٹنڈو محمد خان روڈ سے سائٹ ایف بی آر کی طرف آنے والا روڈ بہت نیچا ہے جہاں گڑھوں کے علاوہ سیوریج کا پانی بھرا رہتا ہے، جن کے سبب ہیوی ٹرالرز انڈس پہاڑی کی جانب سے آتے ہیں جن کی وجہ سے انڈس چاڑی پر پھنس جاتے ہیں اور بدترین ٹریفک جام کا سبب بنتے ہیں آٹو بھان روڈ سے انڈس پہاڑی تک ٹریفک جام معمول بنتا جارہا ہے، ایک نجی شاپنگ مال کے قریب سڑک پر کاروں اور موٹر سائیکلوں کی پارکنگ بھی اِس میں معاون ہے، عوام اور صنعتکار وہاں گھنٹوں کھڑے رہتے ہیں سال 2020-21کا آدھا سال گزرنے کے باوجود سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ کی جانب سے کوئی ترقیاتی کام دیکھنے میں نہیں آیا، معلوم ایسا ہوتا ہے کہ جون کے ماہ میں تمام بجٹ کاغذات پر کھپا دیا جائے گاانہوں نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو اور منیجنگ ڈائریکٹر سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ لمیٹڈ پرویز احمد بلوچ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر حیدرآباد سائٹ زون کی محذوش صورتحال کی جانب توجہ دیں اور یہاں کی سڑکیں اور بغیر نالوں اور نالیوں کی تعمیر و مرمت کا کام مکمل کرائیں اور اسٹریٹ لائیٹس کا بندوبست کرائیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

چین کے جی ڈی پی میں  سالانہ بنیاد پر   5.3 فیصد اضافہ

چین کے جی ڈی پی میں سالانہ بنیاد پر 5.3 فیصد اضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر 0.1ملین ڈالر کمی کے بعد 13.44 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 0.1ملین ڈالر کمی کے بعد 13.44 ارب ڈالرہوگئے

انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی سے مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھے گا،  صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس

انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی سے مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھے گا، صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس

سعودی عرب کی سات ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری معیشت کیلئے خوشخبری ہے،فیصل آباد چیمبر آف کامرس

سعودی عرب کی سات ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری معیشت کیلئے خوشخبری ہے،فیصل آباد چیمبر آف کامرس

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں ..

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخار علی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخار علی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخارعلی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخارعلی ملک

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم   ، انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم ، انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم   ،انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم ،انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ

مشرق وسطیٰ کا تنازعہ بڑھ رہا ہے، پاکستان محتاط رہے،میاں زاہد حسین

مشرق وسطیٰ کا تنازعہ بڑھ رہا ہے، پاکستان محتاط رہے،میاں زاہد حسین