روئی کی فروخت جاری رہنے کی وجہ سے روئی کے بھاؤ میں مجموعی طور پر استحکام رہا

ہفتہ 5 دسمبر 2020 22:10

روئی کی فروخت جاری رہنے کی وجہ سے روئی کے بھاؤ میں مجموعی طور پر استحکام رہا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران ٹیکسٹائل واسپنگ ملزکی جانب سے اچھی کوالٹی کی روئی کی خریداری میں دلچسپی اور جنرز کی جانب سے بھی روئی کی فروخت جاری رہنے کی وجہ سے روئی کے بھاؤ میں مجموعی طور پر استحکام رہا گو کہ دن بدن پھٹی کی کوالٹی گرتی جا رہی ہے اس لیے ٹیکسٹائل کے بڑے گروپ بھی اچھی کوالٹی کی روئی ہاتھ کر رہے ہیں اس کی وجہ سے کاروباری حجم بھی برقرار رہا۔

کپاس کی پیداوار کم ہونے کی وجہ سے 22 فیصد جننگ فیکٹریاں بلکل چلی ہی نہیں جبکہ کئی جننگ فیکٹریاں جزوی طور پر چل کر بند ہوچکی ہیں کپاس کی پیداوار تشویشناک حد تک متواتر کم ہونے کی وجہ سے کپاس کی کاشت کاروں کی طرح کئی جنرز بھی دلبرداشتہ ہوگئے ہیں اور دیگر کاروبار کی طرف راغب ہو رہے ہیں اگر صورتحال میں کوئی مثبت اضافہ نہ ہوسکا تو ملک میں کپاس کا کاروبار اسی طرح کم ہوتا جائے گا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے دوران صوبہ سندھ میں روئی کا بھاؤ فی من 8600 تا 9550 روپے پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 3300 تا 4200 روپے صوبہ پنجاب میں روئی کا بھاؤ فی من 8800 تا 9600 روپے پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 3400 تا 5000 روپے صوبہ بلوچستان میں روئی کا بھاؤ فی من 8600 تا 9200 روپے پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 4000 تا 4800 روپے رہا۔کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ فی من 9450 روپے کے بھاؤ پر مستحکم رکھا۔

کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ بین الاقوامی کاٹن مارکیٹوں میں مجموعی طور پر روئی کے بھاؤ میں ملا جلا رجحان رہا نیویارک کاٹن مارکیٹ میں روئی کے وعدے کا بھاؤ مستحکم رہا۔ USDA کی ہفتہ وار برآمدی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے نسبت روئی کی برآمد میں 22 فیصد کمی واقع ہوئی لیکن روئی کے وعدے کے بھاؤ پر اس کا اثر نہیں ہوا امریکہ اور چین کے مابین دوبارہ اقتصادی کشیدگی شروع ہو چکی ہے تاہم اب تک چین امریکہ سے وافر مقدار میں روئی درآمد کر رہا ہے COVID-19 کی وجہ سے بھی بین الاقوامی مارکیٹوں میں کاروبار کم ہوتا جارہا ہے برازیل ارجنٹینا اور وسطی ایشیا کے ممالک میں روئی کے بھاؤ میں نسبتا استحکام رہا جبکہ بھارت میں کپاس کی پیداوار زیادہ ہونے کی خبروں کے سب روئی کے بھاؤ میں مندی کا رجحان رہا گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کے بھاؤ میں فی کینڈی (356 کلو) میں تقریبا 1000 روپے کی کمی واقع ہوئی گو کہ کاٹن کارپوریشن آف انڈیا CCI کی جانب سے روئی کے بھاؤ کے Support کیلئے نئی سیزن کی ابتدا سے ہی روئی کی خریداری شروع کردی ہے موصولہ اطلاعات کے مطابق تاحال CCI نے جنرز سے تقریبا 32 لاکھ گانٹھیں خریدی ہیں جبکہ پہلے ہی CCI کے پاس گزشتہ سال کی روئی کی تقریبا 40 لاکھ گانٹھوں کا اسٹاک موجود ہے۔

بھارت کے ٹیکسٹائل سیکٹر کے ذرائع نے بتایا کہ فی الحال ٹیکسٹائل ملز کے پاس روئی کا وافر اسٹاک موجود ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ سے روئی کی خریداری نسبتا کم کر رہے ہیں بھارت میں روئی کے بھاؤ میں کمی کی ایک وجہ یہ بھی ہے ذرائع کے مطابق 21-2020 کی کپاس کی نئی سیزن میں بھارت میں روئی کی کل پیداوار کا تخمینہ نجی شعبہ 3 کروڑ 60 لاکھ گانٹھوں کے لگ بھگ لگا رہے ہیں تاہم فی الحال بھارت میں روئی کی تقریبا 85 لاکھ گانٹھیں تیار ہوچکی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس