پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے 30 نومبر تک ملک میں کپاس کی پیداوار کے اعداد و شمار جاری کردیئے

ہفتہ 5 دسمبر 2020 22:10

پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے 30 نومبر تک ملک میں کپاس کی پیداوار کے اعداد و شمار جاری کردیئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے 30 نومبر تک ملک میں کپاس کی پیداوار کے اعداد و شمار جاری کئے ہیں جس کے مطابق اس عرصے میں کپاس کی پیداوار 46 لاکھ 48 ہزار 92 گانٹھوں کی ہوئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کی پیداوار 74 لاکھ 47 ہزار 544 گانٹھوں کے نسبت 27 لاکھ 99 ہزار 452 گانٹھیں 37.59 فیصد تشویشناک حد تک کم ہوئی اس عرصے میں ٹیکسٹائل و اسپننگ ملز نے 37 لاکھ 9 ہزار گانٹھیں خریدی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 59 لاکھ 74 ہزار گانٹھیں خریدی تھی اس طرح ٹیکسٹائل و اسپننگ ملز نے نسبتا 22 لاکھ 64 ہزار 642 گانٹھیں 37.91 فیصد کم خریدی صوبہ سندھ میں 20 لاکھ 13 ہزار 605 گانٹھوں کی پیداوار ہوئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کی پیداوار 33 لاکھ 6 ہزار گانٹھوں سے 13 لاکھ 15 ہزار گانٹھیں کم ہے اسی طرح صوبہ پنجاب میں 26 لاکھ 34 ہزار گانٹھوں کی پیداوار ہوئی جو گزشتہ سال کے نسبت 15 لاکھ گانٹھیں کم ہوئی جنرز کے پاس روئی کی 8 لاکھ 93 ہزار گانٹھوں کا اسٹاک موجود ہے جو گزشتہ سال کے اسٹاک 14 لاکھ 23 ہزار گانٹھوں کے نسبت 5 لاکھ 30 ہزار گانٹھیں کم ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ اس سال خصوصی طور پر ناقص بیج ناقص ادویات غیر موافق موسمی حالات اور کپاس کا پیداواری رقبہ کم ہونے کی وجہ سے پیداوار تشویشناک حد تک کم ہوئی ہے ملک کی ملوں کی ضرورت پوری کرنے کیلئے تقریبا 70 لاکھ گانٹھیں درآمد کرنی پڑے گی جس کی مالیت تقریبا 6 ارب ڈالر ہوگی فی الحال ملز نے تقریبا 33 لاکھ گانٹھوں کے درآمدی معاہدے کرلئے ہیں مزید درآمدی معاہدے ہورہے ہیں ماہرین کا خیال ہے کہ آئندہ سال کپاس کی پیداوار کیلئے مثبت اقدام نہ کئے گئے تو آئندہ سال اس سے بھی کم پیداوار ہونے کا خدشہ ہے کیوں کہ کپاس کے کاشتکار دلبرداشتہ ہوچکے ہیں اور وہ دیگر فصلوں کی طرف مائل ہوجائیں گے۔

Browse Latest Business News in Urdu

جرمنی میں چار روزہ نمائش ’’ٹیک ٹیکسٹل اور ٹیکس پروسس ‘‘ میں 10پاکستانی مینوفیکچررز کی شرکت

جرمنی میں چار روزہ نمائش ’’ٹیک ٹیکسٹل اور ٹیکس پروسس ‘‘ میں 10پاکستانی مینوفیکچررز کی شرکت

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا

چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا

پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے

پاکستان اورافغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی