کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری،سرمایہ کاری مالیت میں20ارب39کروڑ روپے سے زائد کی کمی،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس32.09پوائنٹس کمی سے 27083.12پوائنٹس پر بند ہوا

جمعرات 13 مارچ 2014 20:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کواتار چڑھاوٴ کے بعدمندی رہی تاہم مندی کی شدت میں کمی دیکھی گئی ۔سرمایہ کاری مالیت میں20ارب39کروڑ روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت9.26فیصد کم جبکہ50.27فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے انرجی،پٹرولیم ، آئل اور سیمنٹ سیکٹر می خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 27198پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا ۔تاہم فروخت کے دباوٴ ، پرافٹ ٹیکنگ اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں غذائی قلت اور قحط سالی کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظر آئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ،جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای 100انڈیکس ایک موقع پر 27040پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم اتار چڑھاوٴ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس32.09پوائنٹس کمی سے 27083.12پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر370کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے186کے کمپنیوں کے بھاوٴ میں اضافہ171کمپنیوں کے بھاوٴ میں کمی جبکہ13کے حصص میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں20ارب39کروڑ78ہزار512روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر65کھرب36ارب 70کروڑ55لاکھ 54ہزار586روپے ہوگئی ۔

جمعرات کو کاروباری سرگرمیاں28کروڑ42لاکھ 73ہزار 460شیئرز رہیں جوبدھ کے مقابلے میں2کروڑ90لاکھ 25 ہزار480شیئرز کم ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت178.79روپے اضافے سے4366.29روپے، رفحان میظ کے حصص کی قیمت99.00روپے اضافے7750.00روپے پر بند ہوئی ،نمایاں کمی آئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت35.00روپے کمی سے 1025.00روپے جبکہ مری بریوری کے حصص کی قیمت34.52روپے کمی سے709.21روپے پر بند ہوئی ۔

جمعرات کو کے الیکٹرک لمیٹڈ کی سرگرمیاں3کروڑ74لاکھ 39ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت 51پیسے اضافے سے 6.72روپے اورجہانگیر صدیقی اینڈ کو کی سرگرمیاں 2کروڑ1لاکھ 52ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت 79پیسے اضافے سے11.48روپے ہوگئی ۔کے ایس ای 30انڈیکس 138.03پوائنٹس کمی سے 19562.32پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس49.25پوائنٹس اضافے سے45392.73جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس46.44پوائنٹس کمی 20133.60پوائنٹس پر بند ہوا ۔؎

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد