ہالی وڈ کی فلم ”’نوح“ پر مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں پابندی

جمعہ 14 مارچ 2014 12:58

ہالی وڈ کی فلم ”’نوح“ پر مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں پابندی

دوحہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14مارچ 2014ء) مشرق وسطیٰ کے تین ممالک متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین نے ہالی وڈ کی نئی فلم ’نوح‘ پر پابندی عائد کردی ہے۔متحدہ عرب امارات کے قومی میڈیا سینٹر کے جما اللیم نے کہا ’اس فلم کچھ مناظر ایسے ہیں جو اسلام اور بایبل کے خلاف ہیں اور اسی لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس فلم پر پابندی عائد کردی جائے۔

فلم ’نوح‘ میں رسل کرو کو نوح کی کشتی تیار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔جما اللیم نے کہاکہ یہ بہت اہم ہے کہ مذاہب کا احترام کیا جائے اور یہ فلم نہ دکھائی جائے۔

دوسری جانب مصر میں جامعہ الاظہر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اس فلم پر اس لیے تنقید کرتے ہیں کہ یہ اسلامی قوانین کی خلاف ورزی کرتی ہے اور ممکنہ طور پر ’لوگوں کے جذبات مجروح کرے گی۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق اس فلم کو بنانے میں 125 ملین ڈالر لاگت آئی ہے اور اس کو امریکہ میں ٹیسٹ سکریننگ کے دوران اچھے ریویو نہیں ملے تھے۔پیراماوٴنٹ پکچرز کے بینر میں بننے والی اس فلم کے بارے میں پیراماوٴنٹ پکچرز نے اعتراف کیا ہے کہ اس فلم کو ’آرٹسٹک لائسنس‘ ملا ہے۔اس فلم کو جہاں مشرق وسطیٰ کے ممالک میں پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہے وہیں قدامت پسند عیسائیوں سے بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پیغمبر اسلام کی کشتی پر بچوں کی کئی فلمیں اور کارٹون فلمیں بنی ہیں لیکن کسی میں بھی پیغمبرِ اسلام کا چہرہ نہیں دکھایا گیا۔دیگر اسلامی ممالک کا بھی کہنا ہے کہ مشکل ہے کہ اس فلم کو سینسر بورڈ دکھانے کی اجازت دے۔پاکستان سینسر بورڈ کے محمد ظریف کا کہنا ہے کہ ’ہم نے ابھی تک یہ فلم نہیں دیکھی لیکن میرے خیال میں یہ فلم پاکستانی سینما گھروں میں نہیں دکھائی جائے گی۔

تیونس میں وزارت ثقافت کے ترجمان فیصل رخ نے کہا کہ ابھی تک ان کے پاس کسی فلم ڈسٹریبیوٹر کی جانب سے اس فلم کو دکھانے کی درخواست نہیں آئی ہے لیکن ایسی فلمیں دکھائی نہیں جاتیں جن میں پیغمبر اسلام کا چہرہ دکھایا گیا ہو۔

سعودی عرب اور غزہ میں سینما گھر نہیں ہیں لیکن مغربی کنارے میں ایک تھیٹر کے مینیجر کا کہنا تھا کہ انہوں نے نوح فلم آرڈر کی ہے۔اس تھیٹر کے مینیجر کا کہنا تھاجس فلم پر اس خطے کے کئی ممالک نے پابندی عائد کردی ہے اس کو دیکھنے کا مزہ آئے گا۔ اس فلم کی پروڈکشن بہت عمدہ ہے اور کہانی بھی اچھی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ