گزشتہ ہفتے حساس قیمتوں کے اعشاریے کے لحاظ سے افراط زر کی شرح میں 0.27 فیصد اضافہ

اتوار 16 مارچ 2014 13:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2014ء)ملک میں گزشتہ ہفتے حساس قیمتوں کے اعشاریے کے لحاظ سے افراط زر کی شرح میں 0.27 فیصد اضافہ ہوا ہے تاہم سال بہ سال قیمتیں 10.46 فیصد بڑھ گئیں۔ پاکستان بیوروشماریات (پی بی ایس)سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 14مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور6کی قیمتوں میں کمی جبکہ 26 کے نرخوں میں استحکام رہا، اس دوران سب سے زیادہ اضافہ لہسن کی قیمت میں اوسطا5.62 فیصد ہوا، اس کے علاوہ کیلے5.58 فیصد، لان3.53 فیصد، لانگ کلاتھ2.01 فیصد، تیار چائے سادہ1.34، آلو 1.23، لاہور نمک پسا کھلا ہوا 1.17، ایل پی جی1.09، پیاز0.91، انڈے0.88، شرٹنگ 0.81،گندم 0.56، گھی کھلا0.49 فیصد، گندم0.37 فیصد، دال مونگ0.34، دال مسور0.29 فیصد، کپڑے کا دھونے کا صابن 0.25 فیصد، دہی0.17 فیصد، زندہ مرغی0.1 فیصد اور دال چنا کی قیمت میں ہفتہ واربنیادوں پر ملک بھرمیں اوسطا 0.03 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

پی بی ایس کے مطابق 14مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 5 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ۔جن میں ٹماٹر3.15 فیصد، چینی0.6 فیصد، گڑ 0.56، جلانے کی لکڑی 0.53 فیصد اور دال ماش0.33 اور سرخ مرچلی کی قیمتوں میں 0.31 فیصدکا اضافہ ہوا، 26 اشیائے ضروریہ کے دام مستحکم رہے۔ماہانہ رپورٹ کے مطابق 14 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران 8 ہزار روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے حساس قیمتوں کے اشاریے کے لحاظ سے افراط زر کی شرح میں0.30فیصد، 8 ہزار1روپے سے 18 ہزارروپے آمدنی والوں کیلیے 0.29 فیصد،اٹھارہ ہزار ایک روپے سے 35ہزار روپے ماہانہ آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے 0.28 فیصد، 35 ہزار روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے حساس قیمتوں کے اشاریے کے لحاظ سے مہنگائی (افراط زرکی شرح میں 0.25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ