کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں18ارب20کروڑ روپے سے زائدکا اضافہ، مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای 100انڈیکس 104.63پوائنٹس اضافے سے 27229.10پوائنٹس پر بند ہوا

پیر 17 مارچ 2014 20:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 27200کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔ سرمایہ کاری مالیت میں18ارب20کروڑ روپے سے زائدکا اضافہ ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت21.48فیصد کم جبکہ47.34فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے مخصوص حصص کی قیمتوں میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔

ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 27316پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا ۔تاہم فروخت کے دباوٴ ، پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا اور مارکیٹ کے اختتام پر 104.63پوائنٹس اضافے سے 27229.10پوائنٹس پر بند ہوا ۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر376کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے178کے کمپنیوں کے بھاوٴ میں اضافہ178کمپنیوں کے بھاوٴ میں کمی جبکہ20کے حصص میں استحکام رہا۔

سرمایہ کاری مالیت میں18 ارب 20 کروڑ 52لاکھ 922 ہزار 290 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر65کھرب70ارب 17کروڑ45لاکھ 89ہزار845روپے ہوگئی ۔ پیر کو کاروباری سرگرمیاں20کروڑ74لاکھ 43ہزار 870شیئرز رہیں جوجمعہ کے مقابلے میں5کروڑ74لاکھ 3 ہزار960شیئرز کم ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے وائتھ پاک لمیٹڈ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت199.00روپے اضافے سے4699.00روپے،یونی لیورفوڈز کے حصص کی قیمت65.00روپے اضافے سے9090.00روپے پر بند ہوئی ،نمایاں کمی آئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت53.80روپے کمی سے 1022.20روپے جبکہ نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت50.00روپے کمی سے8700.00روپے پر بند ہوئی ۔

پیر کوٹی آر جی پاکستان کی سرگرمیاں2کروڑ68لاکھ 8ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت96پیسے کمی سے14.10روپے اورسوئی سدرن گیس کی سرگرمیاں1کروڑ68لاکھ 75ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت77پیسے اضافے سے27.07روپے ہوگئی ۔کے ایس ای 30انڈیکس 29.05پوائنٹس اضافے سے 19608.48پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس1.40پوائنٹس کمی سے45587.15جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس92.06پوائنٹس اضافے سے 20287.34پوائنٹس پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

سرکاری وصولیوں  اورٹیکسوں کی وصولی    کے لئے    30 اور  31 مارچ  کو  بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سرکاری وصولیوں اورٹیکسوں کی وصولی کے لئے 30 اور 31 مارچ کو بینکوں کی برانچیں کھلی رہیں گی

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج   میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،ہنڈرڈانڈیکس نے67 ہزارکی حدعبورکرلی

ملک میں  تیل و گیس کی پیداوار میں  گزشتہ ہفتے کے دوران  کمی

ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

گاڑیوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 10.32 فیصدکااضافہ

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری،24گھنٹوں کے دوران مزید390افراد بجلی چور پکڑ ے گئے

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں  سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں سالانہ بنیادوں پر16.4 فیصدکی نموریکارڈ

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

ایف بی آر نے ایس آر اوز کی فیکٹری کی صورت اختیار کر لی ہے ‘ ریو نیو ایڈوئزرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ، فارمی انڈے بھی مہنگے

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

عالمی منڈی کے زیراثر لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل

گیس کی کل قیمت کا 94 فیصد اخراجات ،کیپ ایکس پر ریٹرن پر مشتمل ہوتا ہے‘ ترجمان ایس این جی پی ایل