یورپی قانونی ماہرین پاکستان یورپ یونین ٹریڈپراجیکٹ کے تحت قانون دانوں ، صنعتکاروں اور ایکسپورٹرزکوٹریننگ دینگے‘ وزیر محنت پنجاب

جمعرات 20 مارچ 2014 15:13

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20مارچ 2014ء ) یورپی ماہرین قانون پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعدصوبہ پنجاب کے قانون دانوں، تاجروں، صنعتکاروں، ایکسپورٹرزاور انڈسٹریل ایسوسی ایشن سمیت دیگر تمام سٹیک ہولڈرز کی استعداد کار میں اضافے کے لئے انڈسٹریز، محنت ، ماحولیات ، انسانی حقوق و دیگر متعلقہ محکموں سے مشاورت کے بعد لا ء ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو ٹھوس تجاویز پیش کریں گے تاکہ انٹرنیشنل کنونشنز اور قوانین کی ضروریات کے مطابق پنجاب سمیت پاکستان بھر میں انڈسٹریل و لیبر لاز کی اپ گریڈیشن اور مثبت ترامیم یقینی بنا ئی جاسکیں۔

یہ بات پنجاب اسمبلی کمیٹی روم میں جی ایس پی پلس کے حوالے سے تشکیل کردہ کمیٹی کے چیئرمین صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور کی سربراہی میں منعقدہ ایک اعلی سطحی اجلاس میں بتائی گئی جس میں جرمنی ، فرانس اور سپین کے علاوہ پاکستانی ماہرین قانون ، صوبائی وزیرانسانی حقوق و اقلیتی امور طاہر خلیل سندھو، کوآرڈینٹر جمال الدین ،محکمہ لیبر ، قانون، ماحولیات ، انسانی حقوق کے سیکرٹریز اور دیگراداروں کے اعلی افسران نے شرکت کی جنہوں نے اپنے محکموں سے متعلقہ بین الاقوامی کنونشنز اور لاز کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

یورپی ماہرین قانون نے اس موقع پر بتایا کہ پاکستان یورپ یونین ٹریڈ پراجیکٹ کے تحت پاکستانی قانون دانوں ، بزنس مین اوردیگر سٹیک ہولڈرز کو انٹرنیشنل لاز ، کنونشنز اور جی ایس پی پلس کی ضروریات کے تحت خصوصی ٹریننگ دی جائے گی اور شارٹ کورسز کروائے جائیں گے تاکہ پاکستانی برآمدات میں اضافہ اور اداروں کی استعدادکار بڑھانے کے حوالے سے بین الاقوامی سٹینڈرز کی پاسداری ممکن ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ تمام چیمبرز آف کامرس ، صنعتی کارکنان، مالکان اورسرکاری اداروں کو اس حوالے سے مشاورت میں شامل کیا جائے گا کیونکہ صرف بین الاقوامی سٹینڈرز اورلاز پر عملدرآمد کے ذریعے ہی پاکستان جی ایس پی پلس کے درجے کو مستقبل میں بھی قائم رکھ سکتا ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ اس حوالے سے محکمہ لاء فوکل ڈیپارٹمنٹ ہوگا ، سیکرٹری لیبر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں مزدوروں کے معاملات بہتر بنانے کے لئے قوانین میں ترامیم ، اپ گریڈیشن ، اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبہ پنجاب کی پہلی لیبر پالیسی ، گھریلوملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لئے صوبائی ٹاسک فورس اور پیشہ وارانہ سیفٹی اینڈ ہیلتھ کونسل بھی تشکیل دی جارہی ہیں اورفلاح و بہبود پرمبنی مزدوردوست اقدامات کئے جارہے ہیں۔

صوبائی وزیرمحنت راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ جی ایس پی پلس کے درجے سے بھرپور استفادہ کے لئے یورپی یونین کی قانونی ضرورت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔راجہ اشفاق سرور نے ہدایت کی کہ تمام محکمے جی ایس پی پلس سے بھرپور استفادہ کے لئے اس حوالہ سے موجود قوانین میں بہتری لانے کے لئے مشاورت کے عمل کو مزید مربوط بنائیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..