خیبرپختونخواحکومت نے کاروباری افرادکیلئے 200ملین روپے بینک آف خیبرسے واپس لے لئے،حکومت نے بزنس کمیونٹی کی جانب سے اس سکیم سے فائدہ نہ اٹھانے کی وجہ سے یہ رقم واپس لے لی، حکومت نے اس بارے خیبر پختونخوا چیمبر سے کوئی رابطہ اور مشاورت نہیں کی،خیبرپختونخواچیمبر

جمعرات 20 مارچ 2014 22:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20مارچ۔2014ء)صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا چیمبر کی سفارش پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء کیلئے سابق حکومت کی جانب سے بینک آف خیبر میں رکھے گئے 200ملین روپے واپس لے لئے جبکہ بینک آف خیبر کے قائمقام منیجنگ ڈائریکٹر عمران صمد کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے بزنس کمیونٹی کی جانب سے اس سکیم سے فائدہ نہ اٹھانے کی وجہ سے یہ رقم واپس لے لی ۔

خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زاہداللہ شنواری نے موجودہ حکومت کی جانب سے 200ملین روپے واپس لینے کے اقدام پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت نے اس حوالے سے خیبر پختونخوا چیمبر سے کوئی رابطہ اور مشاورت نہیں کی اور واضح کیا ہے کہ قرضے کے حصول کے مشکل طریقہ کار اور مارک اپ کی شرح میں اضافے کی وجہ سے کاروباری افراد اس سکیم سے محروم رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بینک آف خیبر کے قائمقام ایم ڈی عمران صمد نے بینک کے گروپ ہیڈ آپریشن شبیر اے شیخ ، ہیڈ کریڈٹ منیجمنٹ ظہور احمد خان ، ہیڈ بزنس ڈویلپمنٹ کنونشل لال نواز خٹک ، ہیڈ بزنس ڈویلپمنٹ اسلامک نوید قریشی اور مارکیٹنگ ہیڈ سید علی نواز گیلانی کے ہمراہ جمعرات کے روز خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر خیبر پختونخوا چیمبر کے صدر زاہداللہ شنواری کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں چیمبر کے سابق صدورملک نیاز احمد ، شرافت علی مبارک ، ایگزیکٹو ممبران ملک افتخار احمد اعوان ،عروج احمد انصاری ، حاجی اقبال خان ، عابد اللہ ، محمد آصف خان ، فضل واحد ، فیض رسول اور فواد اسحق ،حاجی محمد اسرار ، ضیاء الحق سرحدی ، ندیم رؤف ، محمد اقبال ، صدر گل ، امین مہمند ، ملک نیاز محمد ، ڈاکٹر خوشحال مہمند ، صادق امین ، احسان اللہ اور صابر صراف سمیت صنعت و تجارت سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے ۔

خیبر پختونخوا چیمبر کے صدر زاہداللہ شنواری نے اپنے خطاب میں کمرشل بینکوں کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا کی بزنس کمیونٹی کو قرضوں کے اجراء میں سہولیات کی عدم فراہمی کا ذکر کیا اور کہا کہ دہشت گردی سے متاثرہ اس صوبے کی بزنس کمیونٹی مشکل ترین حالات سے گز ر رہی ہے ۔ انہوں نے بینک آف خیبر کی جانب سے صوبے کی بزنس کمیونٹی کو سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ صوبے کا اپنا بینک ہونے کے ناطے بینک آف خیبر بیمار صنعتی یونٹوں کی بحالی ، ہائیڈرو پاورجنریشن ، مائنزاینڈ منرل اور آئل اینڈ گیس کے شعبے سمیت دیگر شعبہ جات میں سرمایہ کاری کرے ۔

انہوں نے کہا کہ سابق صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا چیمبر کی سفارش پر 200ملین روپے بینک آف خیبر کو اس لئے دیئے کہ وہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری افراد کو آسان شرائط پر قرضے جاری کرے لیکن مارک اپ کی شرح میں اضافے کی وجہ سے تاجروں اور دکانداروں کو یہ سہولت حاصل نہ ہوسکی۔ انہوں نے بینک آف خیبر کے ایم ڈی سے کہا کہ کارپوریٹ کلائنٹ اور صوبے کے بڑے شہروں میں بینک آف خیبر کی برانچوں میں اضافہ کیا جائے ۔

انہوں نے سٹیٹ بینک آف پاکستان اور کمرشل بینکوں کے صدور سے مطالبہ کیا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں موجود ریجنل ہیڈز کو بااختیار بنایا جائے تاکہ بزنس کمیونٹی کے مسائل مقامی سطح پر حل ہوسکیں۔ انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا سے افغانستان کے لئے ایکسپورٹ ڈالر میں کرنے کے اعلان کے بعد بینک آف خیبر سے درخواست کی کہ وہ طورخم میں اپنی برانچ کھولے اور فارم ای جاری کرے ۔

انہوں نے خیبر پختونخوا چیمبر اور بینک آف خیبر پر مشتمل آربیٹیریشن کمیٹی اور دونوں اداروں کے مابین کوآرڈنیشن کے فروغ کیلئے کمیٹیوں کے قیام کا اعلا ن کیا ۔ بینک آف خیبر کے قائمقام مینجنگ ڈائریکٹر نے مشکل ترین حالات میں صوبے میں کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے پر بزنس کمیونٹی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ خیبر بینک صوبے کی بزنس کمیونٹی کا اپنا بینک ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ گذشتہ سال بینک آف خیبر نے ایک ارب 20 کروڑ روپے خالص منافع کمایا ۔ انہوں نے کہا کہ بینک آف خیبر کی اس وقت ملک بھر میں 100برانچیں قائم ہیں جبکہ سٹیٹ بینک کے پاس10بلین روپے کا بینک ایتھورائزڈ کیپٹل ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ بینک آف خیبر دیگر حکومتی محکموں کی نسبت ایک منافع بخش ادارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینک آف خیبر 54فیصد فنانسنگ صوبہ خیبر پختونخوا میں کر رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایس ایم ای سیکٹر کو ہر ممکن سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ بیمار صنعتی یونٹوں کی بحالی کے عمل میں بینک آف خیبر کے 4ارب روپے پھنسے ہوئے ہیں جن کی ریکوری کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے فلور ملز انڈسٹریز کو سبسڈائز ریٹ پر قرضوں کے اجراء کے حوالے سے صوبائی حکومت سے رابطہ کرنے اور اس کی منظوری لینے کی تجویز پیش کی اور کہا کہ بینک آف خیبر سٹیٹ بینک کے رولز اینڈ ریگولیشن پر عملدرآمد کرتا ہے اور از خود ریٹس میں کمی نہیں کرسکتا ۔

انہوں نے طورخم بارڈ ر پر بینک آف خیبر کی برانچ کھولنے پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی اور چیمبر کے صدر کی جانب سے آربیٹیریشن کمیٹی اور لیزان کمیٹی کے قیام سے اصولی طور پر اتفاق کیا ۔ اجلاس سے ملک نیاز احمد ، شرافت علی مبارک ، عروج احمد انصاری ، ضیاء الحق سرحدی ،فواد اسحق ، ڈاکٹر خوشحال مہمند اور ملک نیاز محمد نے بھی خطاب کیا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ