پاک قطر جنرل تکافل کا البرکہ بینک کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2020ء) البرکہ بینک پاکستان نے پاک قطر جنرل تکافل کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت البرکہ بینک اپنے "البرکہ بزنس پلس"اکائونٹ ہولڈرز کو تکافل کوریج کی سہولت فراہم کرے گا۔ معاہدے پرپاک قطرجنرل تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ناصر علی سیداور البرکہ بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد شجاع قدوائی نے دستخط کیے۔

البرکہ بزنس پلس اکائونٹ آسان اور جدید سہولیات سے لیس وسیع اور منفردخدمات مفت فراہم کرتاہے۔ یہ اکائونٹ بزنس کلاس اور انفرادی صارفین کی روزمرہ کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے تکافل کوریج کے ساتھ خصوصی طور پر متعارف کرایا گیاہے۔اس موقع پرپاک قطرجنرل تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ناصر علی سیدنے کہا کہ البرکہ بینک کے صارفین کو تکافل کی خدمات فراہم کرنے پر ہمیں خوشی ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

مجھے امید ہے کہ یہ شراکت داری طویل عرصے تک صارفین کو شرعی اصولوں کے مطابق جدید اور شاندار خدمات فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔اس موقع پر البرکہ بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر احمد شجاع قدوائی نے کہاکہ البرکہ بینک نے اپنے صارفین کو ہمیشہ منفرد اور جدید پراڈکٹس فراہم کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے اپنے صارفین کو شرعی اصولوں کے مطابق مالیاتی حل فراہم کریں گے۔ مجھے امید ہے کہ پاک قطر جنرل تکافل کے ساتھ مل کر اپنے صارفین کو مالیاتی ضروریات کیلئے بہترین خدمات فراہم کریں گے۔

Your Thoughts and Comments