افغانستان کو گوشت کی برآمدات کے فروغ اور سمگلنگ کے خاتمہ کیلئے خیبر پی کے حکومت نئے مذبحہ خانے اور پراسیسنگ پلانٹس تعمیر کریگی ،رواں مالی سال کے دوران 100 ملین روپے ،آئندہ مالی سال میں 50 ملین روپے خرچ کئے جائینگے‘ وائس چیئرمین سرمایہ کاری وتجارت بورڈ

اتوار 23 مارچ 2014 14:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23مارچ۔2014ء) افغانستان کو گوشت کی برآمدات کے فروغ اور زندہ جانوروں کی سمگلنگ کے خاتمہ کیلئے خیبر پختونخوا ہ حکومت نئے مذبحہ خانے اور پراسیسنگ پلانٹس تعمیر کریگی جن پر رواں مالی سال کے دوران 100 ملین روپے جبکہ آئندہ مالی سال میں 50 ملین روپے خرچ کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

کے پی کے سرمایہ کاری وتجارت کے بورڈ کے وائس چیئرمین محسن عزیز نے بتایا کہ افغانستان گوشت کی مقامی ضروریات پوری کرنے کیلئے بڑی حد تک خیبر پختونخوا ہ پر انحصار کرتا ہے جس کی وجہ سے صوبے کے شہروں میں گوشت کی قیمتیں زیادہ رہتی ہیں جبکہ جانوروں کی سمگلنگ کے باعث قومی خزانے کو نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نجی شعبہ میں مذبحہ خانوں کے قیام سے سمگلنگ کے خاتمہ میں بڑی حد تک مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ حلال مارکیٹ سے استفادہ کیلئے حکومت کا اقدام منافع بخش ثابت ہوگا جس سے پہلے مرحلہ کے دوران افغانستان کی منڈیوں تک رسائی حاصل کی جائے گی جبکہ دوسرے مرحلہ میں مشرق وسطیٰ کی منڈیوں تک گوشت اور حلال مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دیا جائے گا جس سے قیمتی زرمبادلہ کمانے میں مدد ملے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی