کراچی اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی ، سرمایہ کاری مالیت میں78ارب67کروڑروپے سے زائدکی کمی، مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس374.08پوائنٹس کمی سے 26391.41پوائنٹس پر بند ہوا،مجموعی طور پر353کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،94کے کے بھاوٴ میں اضافہ،236کے بھاوٴ میں کمی ،23کے حصص میں استحکام رہا

پیر 24 مارچ 2014 19:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کوشدید مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 26700,26600,26500اور 26400کی نفسیاتی حدوں سے بیک وقت گرگیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں78ارب67کروڑروپے سے زائدکی کمی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت31.98فیصد کم جبکہ66.85فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

فروخت کے دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا اور ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 26379پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے مخصوص حصص کی قیمتوں میں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای 100انڈیکس26765پوانٹس کی سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

امریکی ڈالر کی نسبت روپے کی قدر میں حالیہ نمایاں اضافے کے نتیجے میں ٹیکسٹائل اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پرافٹ مارجن میں کمی کے باعث ان شعبوں کے حصص میں فروخت کے دباؤ اور شرح سود کم نہ ہونے سے پیدا ہونے والی مایوسی کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس374.08پوائنٹس کمی سے 26391.41پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مجموعی طور پر353کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے94کے کمپنیوں کے بھاوٴ میں اضافہ236کمپنیوں کے بھاوٴ میں کمی جبکہ23کے حصص میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں78ارب67کروڑ 75لاکھ 88 ہزار 992 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر63کھرب81ارب93کروڑ79لاکھ 95ہزار503روپے ہوگئی ۔پیر کو کاروباری سرگرمیاں10کروڑ87لاکھ 70ہزار440شیئرز رہیں جوجمعہ کے مقابلے میں5کروڑ11لاکھ59 ہزار90شیئرز کم ہیں ۔

قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت100.20روپے اضافے سے8100.00روپے،فلپ مورس پاکستان کے حصص کی قیمت26.88.روپے اضافے سے565.59روپے پر بند ہوئی ،نمایاں کمی نیسلے پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت130.00روپے کمی سے 8850.00روپے جبکہ باٹا پاک کے حصص کی قیمت75.00روپے کمی سے2733.33روپے پر بند ہوئی ۔پیرکو ٹی آر جی پاکستان کی سرگرمیاں9کروڑ71لاکھ 30ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت ایک روپے کمی 14.17روپے اورفیصل بینک کی سرگرمیاں5کروڑ78لاکھ 3ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت3پیسے اضافے سے13.23روپے ہوگئی ۔

کے ایس ای 30انڈیکس279.89پوائنٹس کمی سے 18710.49پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس589.82پوائنٹس کمی سے44016.53جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس243.60پوائنٹس کمی سے 19782.50پوائنٹس پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا