آئی ایم ایف کی پاکستان کیلئے 54 کروڑ ڈالر کی منظوری، گیس قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ

منگل 25 مارچ 2014 11:45

آئی ایم ایف کی پاکستان کیلئے 54 کروڑ ڈالر کی منظوری، گیس قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25مارچ 2014ء) آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 54 کروڑ ڈالر کی منظوری دیتے ہوئے مزید اقتصادی اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے ۔ وزارت خزانہ کے مطابق قرض کی تیسری قسط تین سے چار روز میں ملنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں ہوا جس میں اکتوبر سے دسمبر 2013 کے دوران پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

آئی ایم ایف بورڈ نے چون کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری دیتے ہوئے پاکستان سے مزید اقتصادی اصلاحات کا مطالبہ کیا۔سرمایہ کاروں کے لیے اعلان کردہ ٹیکس سہولت اسکیم پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ ٹیکس محاصل میں اضافے کیلئے ٹیکس مشینری میں بہتری لانا ہو گی۔سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل میں پیش رفت ہونی چاہئے ۔

(جاری ہے)

آئی ایم ایف نے گیس لیوی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے قیمتوں میں مزید ردو بدل کرنے کا کہا ۔اسٹیٹ بنک کو خود مختاری دینے کے لیے بل بلا تاخیر پارلیمنٹ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے ۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مالیاتی پوزیشن درست سمت کی طرف گامزن ہے تاہم معاشی استحکام کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاشی جائزہ سے متعلق اگلے مذاکرات آئندہ ماہ ہونے کا امکان ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ