کراچی اسٹا ک ایکسچینج میں تیزی ، سرمایہ کاری مالیت میں80ارب84کروڑروپے سے زائدکا اضافہ ،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس278.73پوائنٹس اضافے سے26670.14پوائنٹس پر بند ہوا

منگل 25 مارچ 2014 19:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کوتیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 26400,26500اور 26600کی نفسیاتی حدیں بیک وقت بحال ہوگئیں ۔ سرمایہ کاری مالیت میں80ارب84کروڑروپے سے زائدکا اضافہ ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت2.96فیصد زائد جبکہ59.76فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے مخصوص حصص کی قیمتوں میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 26692پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم فروخت کے دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث مذکورہ سطح برقرار نہ رہ سکا ،تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا ۔

(جاری ہے)

ر مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس278.73پوائنٹس اضافے سے26670.14پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر338کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے202کے کمپنیوں کے بھاوٴ میں اضافہ113کمپنیوں کے بھاوٴ میں کمی جبکہ23کے حصص میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں80ارب84کروڑ 82لاکھ 35 ہزار 473 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر64کھرب62ارب78کروڑ62لاکھ 30ہزار976روپے ہوگئی ۔

منگل کو کاروباری سرگرمیاں11کروڑ19لاکھ 98ہزار120شیئرز رہیں جوپیرکے مقابلے میں32لاکھ27 ہزار680شیئرز کم ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت396.50روپے اضافے سے8496.50روپے،نیسلے پاک کے حصص کی قیمت100.00روپے اضافے سے8950.00روپے پر بند ہوئی ،نمایاں کمی باٹا پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت54.93روپے کمی سے 2678.40روپے جبکہ سائفر فائبرکے حصص کی قیمت13.55روپے کمی سے295.50روپے پر بند ہوئی ۔

منگل کو ٹی آر جی پاکستان کی سرگرمیاں1کروڑ12لاکھ 47ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت 9پیسے کمی سے 14.08روپے اوراینگرو فرٹیلائزرکی سرگرمیاں65لاکھ 23ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت2.82روپے اضافے سے59.40روپے ہوگئی ۔کے ایس ای 30انڈیکس217.90پوائنٹس اضافے سے 18928.39پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس404.24پوائنٹس اضافے سے44420.77جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس250.61پوائنٹس کمی سے 20033.11پوائنٹس پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد