دسمبر 2020 میں برآمدات 8.2 فیصد اضافہ کے ساتھ 2 ارب 35 کروڑ ڈالر کی رہیں

دسمبر 2020 میں برآمدات 8.2 فیصد اضافہ کے ساتھ 2 ارب 35 کروڑ ڈالر کی رہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2021ء)دسمبر 2020 میں برآمدات 8.2 فیصد اضافہ کے ساتھ 2 ارب 35 کروڑ ڈالر کی رہیں۔پاکستان شماریات بیورو نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے تجارتی اعدادوشمار جاری کر دیئے،رواں مالی سال جولائی دسمبر عرصہ میں برآمدات 5 فیصد اضافے سے 12 ارب 9 کروڑ ڈالر کی ہو گئیں ،گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں ملکی برآمدات 11 ارب 52 کروڑ ڈالر کی تھیں ،رواں مالی سال جولائی دسمبر عرصہ میں درآمدات 5.7 فیصد اضافے سے 24 ارب 52 کروڑ ڈالر کی رہیں،گزشتہ مالی سال اسی عرصہ کے دوران 23 ارب 19 کروڑ ڈالر کی درآمدات ریکارڈ ہوئیں تھی۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران 5 ارب 3 کروڑ ڈالر کی درآمدات رہیں، رواں مالی سال پہلی ششماہی کے دوران گزشتہ سال کی نسبت تجارتی خسارہ میں اضافہ ہوا ،رواں مالی سال کے جولائی سے دسمبر تجارتی خسارہ میں 6.44 فیصد مزید بڑھ گیا، رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں تجارتی خسارہ بڑھ کر 12 ارب 42 کروڑ ڈالر سے زائد ہو گیا،گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں تجارتی خسارہ 11 ارب 67 کروڑ ڈالر تھا۔

Your Thoughts and Comments