کراچی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، سرمایہ کاری مالیت میں مزید73ارب52کروڑروپے سے زائدکا اضافہ ،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس405.59پوائنٹس اضافے سے27565.50پوائنٹس پر بند ہوا

منگل 1 اپریل 2014 19:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اپریل۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کوزبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی27200,27300,27400اور 27500کی نفسیاتی حد یں بیک وقت بحال ہوگئیں ۔ سرمایہ کاری مالیت میں مزید73ارب52کروڑروپے سے زائدکا اضافہ ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت60.82فیصد زائد جبکہ62.05فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ ،آئل ،کیمیکل اورسیمنٹ سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 27594پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم فروخت کے دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکتا تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جار ی رہا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس405.59پوائنٹس اضافے سے27565.50پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر369کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے229کے کمپنیوں کے بھاوٴ میں اضافہ118کمپنیوں کے بھاوٴ میں کمی جبکہ22کے حصص میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں73ارب52کروڑ96لاکھ 4 ہزار944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر66کھرب52ارب66کروڑ46لاکھ 78ہزار947روپے ہوگئی ۔

منگل کو کاروباری سرگرمیاں22کروڑ1لاکھ 48ہزار800شیئرز رہیں جوجمعہ کے مقابلے میں 8 کروڑ32لاکھ62 ہزار40شیئرززائد ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے باٹا پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت126.49روپے اضافے سے2863.24روپے،پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت41.52روپے اضافے سے41.52روپے پر بند ہوئی ،نمایاں کمی نیسلے پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت429.68روپے کمی سے 8164.07روپے جبکہ یونی لیور فوڈزکے حصص کی قیمت99.99روپے کمی سے8900.00روپے پر بند ہوئی ۔

منگل کولوٹے کیمیکل کی سرگرمیاں2کروڑ43لاکھ 46ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت96پیسے اضافے سے8.03روپے اوربینک آف پنجاب کی سرگرمیاں1کروڑ92لاکھ 82ہزار500 شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت24پیسے کمی سے10.73روپے ہوگئی ۔کے ایس ای 30انڈیکس317.31پوائنٹس کمی سے 19488.23پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس760.56پوائنٹس اضافے سے45368.34جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس227.72پوائنٹس اضافے سے 20624.39پوائنٹس پر بند ہوا

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 14.4ملین ڈالر اضافے کے بعد 13.37 ارب ڈالرہوگئے

ڈی آئی خان میں   نامعلوم افراد کی   فائرنگ   سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کسٹمز عملہ کے پانچ اہلکار شہید

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر38 فیصدکی کمی

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک

آئی سی سی آئی تاجر برادری کے تعاون سے اسلام آباد کو ماحول دوست شہر بنانے کے لیے پرعزم ہے، خالد اقبال ملک