اسلام آباد چیمبر آف کامرس کاحکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںمزید اضافے پر تحفظات کا اظہار

عوام کو مہنگائی سے بچانے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے، صدر چیمبر سردار یاسر الیاس خان

ہفتہ 16 جنوری 2021 18:23

اسلام آباد چیمبر آف کامرس کاحکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںمزید اضافے پر تحفظات کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2021ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںمزید اضافے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور اسے غیر دانشمندانہ فیصلہ قرار دیا ہے کیونکہ اس سے کاروبار ی سرگرمیوں پر منفی اثر مرتب ہوں گے اور عوام کیلئے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گا جبکہ مجموعی معیشت کیلئے نئی مشکلات پیدا ہوں گی لہذا حکومت عوام کو مہنگائی اور کاروباری اداروں کو مزید مسائل سے بچانے کیلئے اس فیصلے پر نظرثانی کرے ۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار یاسر الیاس خان ، سینئر نائب صدر فاطمہ عظیم اور نائب صدر عبدالرحمٰن خان نے کہا کہ عوام اور کاروبار پہلے ہی کروانا وائرس کی وجہ سے مسائل سے دوچار ہیں اور ان مشکل حالات میں پٹرول کی قیمت میں 3.20 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں2.95روپے فی لیٹر اضافہ کرنا ایک مثبت اقدام نہیں ہے کیونکہ اس سے معیشت مزید مسائل کا شکار ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی کے نرخوں میں بھی اضافہ کرنا چاہتی ہے جس سے عام آدمی اور کاروبار پر مزید بوجھ پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی و گیس کے ٹیرف میں بار بار اضافہ کرنے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل ہو گا کیونکہ انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے پائیدار پالیسیوں اور بجلی، گیس اور تیل کی قیمتوں میں استحکام کی ضرورت ہے۔

آئی سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ کرونا وائرس کی مشکلات سے نمٹنے کیلئے کئی ممالک کی حکومتوں نے اپنے عوام اور کاروباری اداروں کیلئے ریلیف پیکج فراہم کئے ہیں لہذا وقت کی یہ اشد ضرورت تھی کہ ہماری حکومت بھی ریلیف دینے کیلئے بجلی و گیس اور تیل کی قیمتوں میں کمی پر غور کرتی تاکہ کاروبار کرنے کی لاگت کم ہوتی اور عوام کو بھی مہنگائی سے چھٹکارہ ملتا ۔

لیکن اس کے برعکس حکومت ایسے فیصلے کررہی ہے جس سے کاروبارکی لاگت میں مزید اضافہ ہوگا اور ہماری مصنوعات مزید مہنگی ہونے سے بین الاقوامی مارکیٹ میں ہماری برآمدات متاثر ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے صنعتی شعبے کی پیداواری لاگت میں مزید اضافہ ہوگا کیونکہ اس سے ٹرانسپورٹ مہنگی ہو گی اور زراعت اور دیگر شعبوں پر بھی مزید بوجھ پڑے گا۔

سردار یاسر الیاس خان نے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کو محصولات کی وصولی کا ایک اہم ذریعہ بنایا ہوا ہے جو ایک دانشمندانہ روش نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں اور پیٹرولیم لیوی کی مد میں حکومت فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پرتقریبا 42روپے وصول کررہی ہے جو بلا جواز ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر بھاری ٹیکسوں میں نمایاں کٹوتی کرے تاکہ عوام کوریلیف مل سکے اور مہنگائی کم ہو ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زیادہ تر بجلی تیل سے پیدا ہوتی ہے جس کی وجہ سے خطے میں ہماری بجلی کی قیمت بہت زیادہ ہے اور اس سے کاروبار کی لاگت میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے لہذا انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت قابل تجدید ذرائع سے بجلی پیدا کرنے پر توجہ دے جس سے کاروباری اداروں کو سستی بجلی فراہم ہو گی اور مہنگائی میں بھی کمی واقع ہو گی جبکہ ہماری مصنوعات سستی ہونے سے برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہو گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہور چیمبر میں ممبران کو ٹیکس معاملات پر آگاہی فراہم و دیگر مسائل کے حل کیلئے ٹیکس کلینک کا انعقاد

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی ..

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کسٹمز پشاور کے پانچ اہلکار دوران ڈیوٹی شہید(تفصیلی خبر)

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

لاہورچیمبر میں ٹیکس کلینک کا انعقاد

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں  مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد ..