سائبر کرمنلز بینکوں، آن لائن کاروبار کے لئے بڑا خطرہ بن گئے ہیں: میاں زاہد حسین

بڑھتی وارداتوں سے عوام اور کاروباری برادری کا اعتماد متاثر ہو رہا ہے،سائبر کرائم دنیا کا سب سے زیادہ منافع بخش جرم بن چکا ہے

پیر 18 جنوری 2021 18:05

سائبر کرمنلز بینکوں، آن لائن کاروبار کے لئے بڑا خطرہ بن گئے ہیں: میاں زاہد حسین
کرچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جنوری2021ء) ایف پی سی سی آئی کے نیشنل بزنس گروپ کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ سائبر کرمنلز مالیاتی اداروں اور آن لائن بزنس کے لئے بڑا خطرہ بن گئے ہیں۔ ان کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں سے عوام اور کاروباری برادری کا اعتماد متاثر ہو رہا ہے جبکہ ان سے نمٹنے والے اداروں کی کارکردگی مایوس کن ہے۔

میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سائبر کرائمر میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے جس سے کاروباری لین دین مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔مجرموں کو نادرا بینکوں اور ٹیلی کام کمپنیوں سمیت متعدد اداروں میں موجود کالی بھیڑوں کا تعاون حاصل ہےء جو انھیں صارفین کا ڈیٹا فروخت کرتے ہیں جسکی مدد سے یہ ہائی ٹیک مجرم لوٹ مار کرتے ہیں اور ملکی اداروں کے لئے انھیں ٹریس کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

کئی گروہ یونین کونسلوں سے ڈیٹا حاصل کرتے ہیں جبکہ کئی کو عوام کی ووٹر لسٹوں تک رسائی حاصل ہوتی ہے جس کی مدد سے وہ اپنی سرگرمیاں جاری رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں بینکوں اور دیگر نجی و سرکاری اداروں نے سائبر سیکوریٹی کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے ہیں جبکہ انٹرنیٹ سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے بھی زیادہ تر سفارشی افراد کو بھرتی کیا گیا ہے جس سے معاملات بگڑ رہے ہیں۔

کئی بینک مقامی اور غیر ملکی ہیکروں کا نشانہ بن چکے ہیں تاہم ایسے زیادہ تر واقعات پر خاموشی اختیار کر لی جاتی ہے تاکہ صارفین کا اعتماد متاثر نہ ہو۔پاکستان میں اس سلسلہ میں قوانین اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دونوں کمزوری کا شکار ہیں۔ ایک طرف قوانین کمزور ہیں تو دوسری طرف اداروں کے پاس وسائل کی کمی ہے۔ سائبر کرائمز کو ایک وفاقی ادارے کا ونگ بنانے کے بجائے الگ ادارے قائم کیا جائے تو صورتحال بہتر ہو سکتی ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق 2015 میں سائبر کرائمر کی وجہ سے دنیا کو تین کھرب ڈالر کا نقصان ہوا تھا جو 2025 تک ساڑھے دس کھرب تک پہنچ جائے گا جو ساری دنیا میں ہر قسم کی منشیات کی تجارت سے زیادہ منافع بخش اور قدرتی آفات سے زیادہ نقصان دہ ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

چین کے جی ڈی پی میں  سالانہ بنیاد پر   5.3 فیصد اضافہ

چین کے جی ڈی پی میں سالانہ بنیاد پر 5.3 فیصد اضافہ

زرمبادلہ کے ذخائر 0.1ملین ڈالر کمی کے بعد 13.44 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 0.1ملین ڈالر کمی کے بعد 13.44 ارب ڈالرہوگئے

انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی سے مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھے گا،  صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس

انٹرنیشنل یورو بانڈز کی ادائیگی سے مالیاتی اداروں کا اعتماد بڑھے گا، صدر راولپنڈی چیمبر آف کامرس

سعودی عرب کی سات ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری معیشت کیلئے خوشخبری ہے،فیصل آباد چیمبر آف کامرس

سعودی عرب کی سات ارب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری معیشت کیلئے خوشخبری ہے،فیصل آباد چیمبر آف کامرس

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں ..

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں ..

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخار علی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخار علی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخارعلی ملک

نیشنلائزیشن سمیت کئی منفی اقدامات سے ہم صنعتی ترقی میں پیچھے رہ گئے ،افتخارعلی ملک

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم   ، انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم ، انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم   ،انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں عیدالفطرکی تعطیلات کے بعد نیاریکارڈ قائم ،انڈکس 229.87 پوائنٹس(0.33 فیصد) اضافہ ..

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ

مشرق وسطیٰ کا تنازعہ بڑھ رہا ہے، پاکستان محتاط رہے،میاں زاہد حسین

مشرق وسطیٰ کا تنازعہ بڑھ رہا ہے، پاکستان محتاط رہے،میاں زاہد حسین