پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کو 43ارب87کروڑ13لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا

پیر 18 جنوری 2021 23:33

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کو 43ارب87کروڑ13لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2021ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںنئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی مندی کا رجحان غالب رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس مزید204.32پوائنٹس کی کمی سی45726.68پوائنٹس کی سطح پر آ گیااور57.37فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میںمارکیٹ کے سرمایہ کاروں کو 43ارب87کروڑ13لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑاتاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 2.36فیصدزائد رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کار وں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوںکے حصص کی خریداری میں دلچسپی کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس46066پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے سبب تیزی کا تسلسل برقرار نہ رہ سکااور مندی چھاگئی جس کے سبب انڈیکس 46ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 45712پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا مندی کا رجحان آخر غالب رہااورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس204.32پوائنٹس کی کمی سی45726.68پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

،اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس89.89پوائنٹس کی کمی سی19019.75پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس205.76پوائنٹس کی کمی سی31708.83پوائنٹس کی سطح پرآ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر427کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے 163کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ245میں کمی اور 19کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت83کھرب7ارب77کروڑ77لاکھ روپے سے گھٹ کر82کھرب63ارب90کروڑ64لاکھ روپے ہوگئی ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبا ر سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت99روپے کے اضافے سی8600روپے اوراے کے ڈی کیپٹل30.78روپے کے اضافے سی441.31روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان 158.80روپے کی کمی سے 6455.01روپے اورفلپ موریس کے حصص 62.77روپے کی کمی سے 1437.23روپے ہوگئی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد