سی این جی ایسوسی ایشن کا وفد گیس فراہمی میں دو گھنٹے اضافہ ،بجلی کی لو ڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دینے کے مطالبات کیلئے (کل )متعلقہ وزارتوں سے ملاقات کریگا،چھ گھنٹے گیس کی فراہمی کے دوران دو گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے ،وزیر مملکت عابد شیر سے ملاقات میں مستثنیٰ قرار دینے کا مطالبہ کرینگے،وزارت پٹرولیم کے حکام سے ملاقات میں گیس فراہمی میں دو گھنٹے اضافے اور زون ون اور ٹو میں فراہمی کا مطالبہ کیا جائیگا ‘ غیاث پراچہ

اتوار 6 اپریل 2014 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2014ء) سی این جی ایسوسی ایشن گیس فراہمی میں دو گھنٹے کے اضافے اور بجلی کی لو ڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دینے کے مطالبات اور تجاویز دینے کیلئے کل (پیر )وزارت پانی وبجلی اور وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل سے ملاقات کریگی ۔سی این جی ایسوسی ایشن کی سپریم کے چیئرمین غیاث عبد اللہ پراچہ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ سی این جی سیکٹر کو روزانہ چھ گھنٹے گیس فراہمی کے شیڈول کے دوران دو گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے جسکی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہتی ہیں ۔

(جاری ہے)

کل پیر وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی سے ملاقات طے ہے جس میں تجویز پیش کریں گے کہ ان چھ گھنٹوں کے دوران سی این جی اسٹیشنز کو لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا کیونکہ سی این جی اسٹیشنز بند ہونے کے بعد ساری بجلی عوام کے استعمال میں آسکے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد ہماری سیکرٹری پٹرولیم اور ایم ڈی سی سوئی گیس سے بھی ملاقات طے ہے جس میں ان سے گیس کی فراہمی کے شیڈول میں مزید دو گھنٹے اضافے کا مطالبہ کیا جائے گا اور گیس کی فراہمی کوزون ون اور زون ٹو میں تقسیم کرکے گیس فراہم کرنے کی تجویز دی جائے گی تاکہ گیس کا پریشر بہتر ہو سکے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد