بجلی مہنگی کرنے سے عوام پر دو سو ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا ، فیصلہ واپس لیا جائے: میاں زاہد حسین

بہتر ہوتی ہوئی اقتصادی سرگرمیوں پر ضرب لگے گی، سرمایہ کاروں کا اعتماد متاثر ہو گا، چوری کم ریکوری بڑھانے کی کوشش کرنی چائیے تھی

جمعہ 22 جنوری 2021 15:44

بجلی مہنگی کرنے سے عوام پر دو سو ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا ، فیصلہ واپس لیا جائے: میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جنوری2021ء) ایف پی سی سی آئی کے نیشنل بزنس گروپ کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخ میں پندرہ فیصد اضافہ سے عوام پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا اس لئے اس فیصلے کو واپس لیا جائے۔اس فیصلے سے بہتر ہوتی ہوئی اقتصادی سرگرمیوں پر ضرب لگے گی اور سرمایہ کاروں کا اعتماد متاثر ہو گا۔

بجلی مہنگی کرنے کے بجائے بجلی کی چوری کو کم اور ریکوری کو بڑھانے کی کوشش کی جانی چائیے تھی۔میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام اور معیشت کی حالت ایسی نہیں کے بجلی کی قیمت میں ایک روپے پچانوے پیسے کا اضافہ برداشت کر سکیں کیو نکہ اس سے مہنگائی میں دو فیصد مذید اضافہ ہو گا جبکہ اس سے صنعتی و زرعی پیداوار اور برآمدات متاثر ہونگی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اس فیصلے سے صارفین پر دو سو ارب روپے سے زیادہ کا بوجھ پڑے گا جبکہ جنرل سیلز ٹیکس، فیول ایڈجسمنٹ اور سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا بوجھ اسکے علاوہ ہو گا۔ کل تک پچاس یونٹ ماہانہ خرچ کرنے والے صارفین کو ایک سو روپے کا ماہانہ بل ادا کرنا ہوتا تھا جو اب بڑھ کر 197.50 ہو جائے گا۔ ایک سو یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والوں کو 579 روپے کے بجائے 774 روپے کی ادائیگی کرنا ہو گی جبکہ 101 یونٹ سے 200 یونٹ استعمال کرنے والے عوام کو ماہانہ 1622 روپے کے بجائے 2012 روپے ادا کرنا ہونگے۔

اسی طرح 300 یونٹ ماہانہ استعمال کرنے والوں کو 3060 کے بجائے 3645 روپے کا بل ادا کرنا ہو نگے۔اس فیصلے کا اثر غریب عوام پر زیادہ پڑے گا کیونکہ انکا بجلی کا بل دوگنا ہو جائے گا جس سے انکے مسائل بڑھیں گے کیونکہ وہ پہلے ہی بے روزگاری اور اشیائے خورد و نوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے بہت پریشان ہیں۔انھوں نے مذیدکہا کہ کاروباری برادری آئی پی پیز سے کامیاب مذاکرات کی صورت میں بجلی کے نرخ میں کمی اور ریکارڈ گردشی قرضہ میں کمی کی خوشخبری کی منتظر تھی مگر ان پر بجلی کا بم گرا کر انکی توقعات خاک میں ملا دی گئی ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی