اگلے پانچ سالوں کیلئے نئی آٹوموٹو انڈسٹری ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پلان پر کام کرنا شروع

آئندہ آٹو سیکٹر کے لیے کسٹمز ڈیوٹی، ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی پر کمی لاسکتی ہے‘ذرائع

ہفتہ 23 جنوری 2021 13:06

اگلے پانچ سالوں کیلئے نئی آٹوموٹو انڈسٹری ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پلان پر کام کرنا شروع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ اور وزارت صنعت و پیداوار نے اگلے پانچ سالوں کے لیے نئی آٹوموٹو انڈسٹری ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ پلان پر کام کرنا شروع کر دیا ۔ذرائع کے مطابق کمیٹی اجلاس میں یہ بات زیر غور آئی کہ پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں۔ حکومت آئندہ اے آئی ڈی ای پی میں پورے آٹو سیکٹر کے لیے کسٹمز ڈیوٹی، ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی (اے سی ڈی) اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی)پر کمی لاسکتی ہے۔

لیکن اس کے بدلے میں حکومت یہ توقع رکھتی ہے کہ (او ای ایم ایس)اصل ساز و سامان تیار کرنے والی کار ساز کمپنیوں کے ذریعے قیمتوں میں کمی کی جائے گی جبکہ لوکلائزیشن میں اضافہ اور برآمدات میں اضافے کے لیے ٹھوس کوشش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

مسودے کے مطابق مقامی گاڑی تیار کرنے والی کمپنیوں کو لوکلائزیشن میں اضافے کے لیے مقامی سطح پر آٹو پارٹس تیار کرنے والوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو مستحکم کرنا چاہیے تاکہ قیمت میں کمی، استحکام اور روزگار پیدا ہو۔

ہنڈائی، کییا، چنگن اور یونائیٹڈ موٹرز جیسی چند نئی کمپنیوں کو گرین فیلڈ کا درجہ مل گیا ہے جس کی مدد سے وہ سی کے ڈی کی درآمد پر کم ڈیوٹی ادا کرسکتے ہیں۔ گرین فیلڈ درجے کی حامل کمپنیوں کو مقامی پارٹس (جو پاکستان میں بننے کے باوجود باہر سے منگوائے جاتے ہیں)پر ڈیوٹی 25 فیصد جبکہ غیر مقامی پارٹس (جو پاکستان میں نہیں بنتی) پر 10 فیصد دینا ہوگی۔ایک کمپنی کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ پرانی اور نئی گاڑیوں کی قیمت میں تقریباً 20 فیصد فرق آئے گا لیکن کام کرنے والی پرانی کمپنیاں اس فرق کو 15 فیصد تک بھی لاسکتی ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی