کے سی سی آئی کاجاز کے ساتھ معاہدہ، ممبران کو 35فیصد رعایت ملے گی

ہفتہ 23 جنوری 2021 19:48

کے سی سی آئی کاجاز کے ساتھ معاہدہ، ممبران کو 35فیصد رعایت ملے گی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی) اور جاز پاکستان موبائل کمیونی کیشن لمیٹڈ (پی ایم سی ایل) نے باہمی مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں جس کے مطابق جاز ٹیکس کے بغیر بل کی رقم پر کے سی سی آئی ممبران کو 35 فیصد رعایت فراہم کرے گا نیز ایم او یو فوری طور پرمؤثر ہوگا ۔

کے سی سی آئی میں منعقدہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں صدر کے سی سی آئی ایم شارق وہرا اور ریجنل ہیڈ بی ٹو بی جاز عاصم ارشاد نے ایم او یو پر دستخط کیے۔ اس موقع پر کے سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ایم ثاقب گڈ لک، نائب صدر شمس الاسلام خان، نائب صدر و ریجینل بزنس ہیڈ جاز علی فہد احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔ایم او یو کے مطابق کے سی سی آئی اور جاز نے کاروباری تعلقات قائم کرنے پر اتفاق کیا جس کے تحت کراچی چیمبر کے مستند ممبران سمیت موجودہ صارفین جی ایس ایم آفر اور ڈیٹا کے استعمال کے علاوہ ڈیوائسز پر مناسب رعایت حاصل کرسکیں گے جس پر اطلاق جاز اور کے سی سی آئی کی ممبران کے درمیان سروس کنٹریکٹ ہونے کے بعد ہی ہوگا ۔

(جاری ہے)

ہر کمپنی کو رعایت حاصل کرنے کے لیے جاز کے ساتھ کے سی سی آئی کی ممبرشپ کا ثبوت یا خط پیش کرنا ہوگا جبکہ تمام لائنیں متعلقہ کمپنی کے نام، کے سی سی آئی ممبر کے نام پر ایکٹیو ہوں گی اور کمپنی 100 فیصد ماہانہ بل کی ادائیگی کی ذمہ دار ہوگی۔صدر کے سی سی آئی شارق وہرا نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ بہت پُر امید ہیں کہ جس طرح جاز اپنی بہتر ساکھ اور معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے صارفین کو خدمات فراہم کررہی ہے اسی طرح کے سی سی آئی کے ممبران بھی یقیناً اپنی ضروریات کے مطابق رعایتی نرخوں پر بہت بہتر اور مرضی کی خدمات حاصل کریں گے۔

ایم او یو پر دستخط کے بعد جاز نہ صرف کے سی سی آئی ممبران کو اپنی خدمات پیش کرسکتا ہے بلکہ کے سی سی آئی کے ملک کے تمام چیمبرز اور ٹریڈ ایسوسی ایشنز کے ساتھ بہترین تعلقات سے بھی لطف اندوز ہوسکتا ہے۔کراچی چیمبر ان تمام ٹریڈ باڈیز کو ان کی مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لیے جاز کی مدد کرسکتا ہے۔ انہوں نے مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ صارفین خصوصا ًتاجر وصنعتکار برادری جدید سہولیات سے فائدہ اٹھاسکیں۔

ریجنل ہیڈ بی ٹو بی جاز عاصم ارشاد نے ایم او یو کے تحت کے سی سی آئی کے ممبران کو پیش کی جانے والی مصنوعات اور خدمات کی کچھ نمایاں خصوصیات کو اجاگر کرتے ہوئے پاکستان بھر کے دیگر چیمبرز تک رسائی کے لیے کے سی سی آئی کی مدد طلب کی تاکہ انہیں بھی اسی طرح کی خدمات پیش کی جاسکیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ