بھارت کو جلد ایم ایف این قرار دے دیا جائے گا، پاکستانی ہائی کمشنر

بدھ 9 اپریل 2014 17:37

بھارت کو جلد ایم ایف این قرار دے دیا جائے گا، پاکستانی ہائی کمشنر

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9اپریل 2014ء) بھارت کوپسندیدہ تجارتی ملک (ایم ایف این) کا درجہ بہت جلد دے دیا جائے گا، باہمی تجارت کوفروغ دے کر ہی دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کا خاتمہ ممکن ہے اور اس حوالے سے پاکستانی اور بھارتی تاجربرادری پہلے ہی سے سرگرم ہے جوقابل ستائش امر ہے۔ یہ بات دہلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط خان نے پاکستان ریڈی میڈگارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پریگمیا) کے تحت ممبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقدہ ’’میڈ ان پاکستان نمائش‘‘ کے موقع پر کہی۔

انھوں نے کہا کہ بلاشبہ دونوں ممالک کی تاجربرادری نے تمام تر مشکلات کے باوجود تجارتی نمائشوں کا انعقاد کرکے دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے کی کامیاب کوشش کی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی سیکریٹری ٹیکسٹائل وصنعت رخسانہ شاہ نے کہا کہ تجارتی روابط میں اضافہ اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت پر پابندیوں کا خاتمہ بے حد ضروری ہے، دنیا بھر میں ریجنل ٹریڈ کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے اوراسی تناظر میں پاکستان اور بھارت کے درمیان بھی تجارت کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اگر بلاامتیاز مارکیٹ رسائی (این ڈی ایم اے)کے مطابق تجارت کو فروغ دیں تو دونوں ممالک چند سال کے اندر باہمی تجارت 50 ارب ڈالر سالانہ تک لے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی تاجر برادری سے کہا کہ بھارت پاکستانی ٹیکسٹائل کے لیے بڑی مارکیٹ ہے جس سے پاکستانی تاجر برادری کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔ پریگمیا کے چیئرمین ارشد عزیز نے کہا کہ اگر بھارت پاکستان کی ٹیکسٹائل پر عائد ڈیوٹیز اور ٹیرف ختم کر دے تودونوں ممالک کو اس کا فائدہ ہو گا اور خصوصاً بھارتی عوام کو سستے پاکستانی ملبوسات تک رسائی حاصل ہو سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے پریگما اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ واضح رہے کہ میڈان پاکستان نمائش کے موقع پر معروف بھارتی ماڈلزنے پاکستانی ڈیزائنرزکے تیارکردہ ملبوسات کی نمائش کی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی میں پاکستان کی معیشت اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے تھنک ٹینک سیشن کا انعقاد

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا