وزیر اعظم کا بیروزگار نوجوانوں کیلئے ملک گیر سطح پر ہنر مند پروگرام کا آغاز کر دیا گیا،مختلف ملکی و غیر ملکی صنعتوں سے وابستہ لیبر روزگار مارکیٹس کی ضرورتوں کو مد نظر رکھ کر100 مختلف پیشوں میں فنی و پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت فراہم کی جائے گی ،کورس کی تکمیل پر 27 مختلف پیشوں کی ٹول کٹس بھی بالکل مفت فراہم کی جائیں گی

بدھ 9 اپریل 2014 20:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اپریل۔2014ء) ملک کے انتہائی غریب اور متوسط خاندانوں سے تعلق رکھنے والے کم تعلیم یافتہ 25 ہزار بیروزگار نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے وفاقی حکومت نے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمشن (نیوٹیک) کے توسط سے پرائم منسٹر یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کا ملک گیر سطح پر آغاز کر دیا ہے - نیوٹیک کے میڈیا آفس سے جاری ہونے والی پریس ریلیزکے مطابق 80 کروڑ روپے کی مجموعی لاگت سے شروع ہونے والے اس پروگرام کا دائرہ کار بلوچستان‘ سندھ ‘ خیبر پختونخواہ اور پنجاب سمیت آزاد جموں و کشمیر‘ گلگت بلتستان اور فاٹا تک پھیلا ہوا ہے - مفت داخلہ‘ مفت کورس اور 2 ہزار روپے فی کس ماہانہ وظیفہ کی ادائیگی پر مشتمل مختلف کورسز میں داخلے کا اشتہار ملک بھر کے معروف قومی اور علاقائی اخبارات میں 6 اپریل بروز اتوار کو شائع ہو چکا ہے- فاٹا سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو 3 ہزار روپے فی کس ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا - مختلف ملکی و غیر ملکی صنعتوں سے وابسطہ لیبر روزگار مارکیٹس کی ضرورتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے 100 مختلف پیشوں میں فنی و پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت فراہم کی جائے گی جبکہ کورس کی تکمیل پر 27 مختلف پیشوں کی ٹول کٹس بھی بالکل مفت فراہم کی جائیں گی - پیشہ ورانہ تربیت کے یہ کورسز 4 سے 6 ماہ کے دورانیئے کے ہیں جس میں ایک ماہ کی آن جاب ٹریننگ بھی شامل ہے -

خواجہ سرا ء صرف ایسے پیشے میں داخلہ لے سکتے ہیں جس کی تربیت حاصل کرنے کی وہ صلاحیت رکھتے ہوں جب کہ معذور افراد کیلئے 10 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے تا ہم وہ بھی صرف ایسے پیشے میں داخلہ لینے کی درخواست دیں جس کی تربیت حاصل کر نے کی وہ صلاحیت رکھتے ہوں -واضح رہے کہ و زیر اعظم جناب میاں محمد نواز شریف نے گزشتہ سال نوجوانوں کیلئے سات مختلف ترقیاتی سکیموں کا اعلان کیا تھا - ان سکیموں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے وزیر اعظم نے میڈم مریم نواز کو چیئر پرسن مقرر کیا ہے - پرائم منسٹر یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام ان سات سکیموں میں سے ایک ہے جس کا اعلان وزیر اعظم نے کیا تھا - لہذا پرائم منسٹر یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کیلئے میڈم مریم نواز نے یہ ذمہ داری نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمشن (نیوٹیک) کو سونپی اور پرائم منسٹر یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کی چیف کوآرڈینیٹر ممبر قومی اسمبلی محترمہ مائزہ حمید صاحبہ کو مقرر کیا گیا- لہذا نیوٹیک ‘ وزارت تعلیم و تربیت اور اعلی تعلیمی معیار اور وزیر اعظم آفس کے اس پروگرام سے متعلق تمام حکام کی گزشتہ 3 ماہ کی مشترکہ شبانہ روز محنت سے اس کو حتمی شکل دینے کے بعد اس کی باقاعدہ منظوری حاصل کر کے اس کا ملک بھر میں آغاز کر دیا گیاہے -فنی تربیت کے اس پروگرام کے تحت اسلام آباد سے 200،آزاد جموں و کشمیر سے 500، گلگت بلتستان سے 300،فاٹا سے 400، خیبر پختونخواہ سے 3000، بلوچستان سے 2000،سندھ سے 5850 اور پنجاب سے 12750نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو تربیت کیلئے منتخب کیا جائے گا -جس میں سے کل 8524 لڑکیوں کو ہنر مندی کی تربیت دی جائے گی - ان 8524 میں سے آزاد جموں و کشمیر سے 40 ‘ گلگت بلتستان سے 110 ‘ خیبرپختونخواہ سے 825 ‘ بلوچستان سے 547 ‘ سندھ سے 2699 ‘ جبکہ پنجاب سے 4303 نوجوان خواتین کو فنی و پیشہ ورانہ تربیت کیلئے منتخب کیا جائے گا - اسی طرح علاقائی لحاظ سے اسلام آباد سے 200 ‘ آزاد جموں و کشمیر سے 460 ‘ گلگت بلتستان سے 190 ‘ فاٹا سے 400 ‘ خیبر پختونخواہ سے 2175 ‘ بلوچستان سے 1453 ‘ سندھ سے 3151 جبکہ پنجاب سے 8447 مرد نوجوانوں کا انتخاب کیا جائے گا - اس پرو گرام کا آغاز ملک بھر میں بیک وقت 6 اپریل بروز اتوار کو قومی اخبارات میں اشتہار کے ذریعے آغاز کر دیا گیا ہے مختلف کورسز کیلئے درخواستیں وصول کرنے کی آخری تاریخ 20 اپریل 2014 ء ہے - درخواستوں کی وصولی کیلئے ملک بھر کے تمام 350 ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس 20 اپریل بروز اتوار کھلے رہیں گے - جس کے فوری بعد انٹرویو کے ذریعے نوجوانوں کو کورسز کیلئے منتخب کیا جائے گا - منتخب امیدواروں کی حتمی فہرست 9 مئی کو ملک بھر میں متعلقہ نزدیکی تربیتی ادارے کے نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جائے گی - کورسز کی کلاسز کا باقاعدہ آغاز 12 مئی 2014 ء سے ہو گا -

مزید بر آں 100مختلف بہترین اور معیاری پیشوں میں پیشہ ورانہ تربیت دلانے کیلئے نجی اور سرکاری شعبہ سے تعلق رکھنے والے ملک بھر کے 350 معروف معیاری ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس کا نیوٹیک کے اسلام آباد، لاہور، ملتان‘ کراچی ، لاڑکانہ ‘کوئٹہ ‘ گوادر ‘ پشاور اور گلگت میں واقع علاقائی دفاتر نے صوبائی ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹیز(ٹیوٹاز) اورمتعلقہ نجی شعبہ کی باہمی مشاورت سے انتخاب کیا ہے۔

(جاری ہے)

مطلوبہ پیشے میں داخلہ لینے کے خواہشمند نوجوان متعلقہ نزدیک ترین تربیتی ادارے میں ہی قومی اور علاقائی اخبارات میں شائع شدہ داخلہ کے اشتہار میں درج درخواست فارم کے مطابق اپنی درخواست مطلوبہ کاغذات کے ساتھ جمع کرائیں ۔ درخواست سادہ کاغذ پر لکھ کر بھی دی جا سکتی ہے-یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم پاکستان اور اس پروگرام کی چیئرپرسن نے ملک بھر کے انتہائی متوسط اور غریب خاندانوں سے تعلق رکھنے والے بیروز گار نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے ہنر مندی کی تربیت دلانے کے بالکل مفت پروگرام کا آغاز کر کے عوام سے حقیقی لگن اور غریب پروری کا عملی مظاہرہ کیا ہے اور اس پرگرام کے آغاز سے لیکر اسکی تکمیل تک تمام مراحل کی سو فیصد شفافیت بر قرار رکھنے کی خاطر اس کی کڑی نگرانی اور جانچ پڑتال کیلئے غیر جانبدار فرم کا تقرر عمل میں لایا جا رہا ہے جو ملک بھر کے تمام 350 ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس میں جاری ہنر مندی کی تعلیم و تربیت کے تمام مراحل کی آزاد اور غیر جانبدار انہ حیثیت سے مسلسل نگرانی کرے گی -

جس کے شفاف انتخاب کیلئے ملک بھر کے قومی اخبارات اور پیپرا کی ویب سائیٹ پر پہلے ہی اشتہار شائع ہو چکا ہے -یہاں پر یہ ذکر کرنا بھی انتہائی ضروری ہے کہ25 ہزار بیروزگار نوجوانوں کی فنی تربیت کے نتیجے میں نہ صرف وہ خود خوشحال ہوں گے بلکہ 25ہزار خاندانوں میں معاشی و سماجی خوشحالی آئے گی - ہنر مند افراد ی قوت تیار کرنے سے یقینا غربت میں کمی واقع ہو گی انہیں روزگار کے بہترین مواقع میسر ہونگے خود روزگاری میں اضافہ ہو گا ملک میں جرائم کی شرح میں کمی واقع ہو گی امن وامان کی صورتحال بہتر ہو گی ملک کی مڈل کلاس پھلے پھولے گی جو ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور ملک معاشی خود کفالت کی جانب تیزی سے گامزن ہو گا ۔

ووکیشنل ٹریننگ سے چھوٹے ،درمیانے اور بڑے پیمانے کی صنعتوں کو مزید فروغ حاصل ہو گا ۔ ہنر مند افرادی قوت کی بر آمد سے ترسیلات زر میں اضافہ ہوگا جس سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے بڑھیں گے - یہ ہنر مند افرادی قوت جہاں ملک کے معاشی استحکام کا بنیادی سبب بنے گی وہاں ملک کے غریب خاندانوں کا سماجی و معاشی معیار زندگی بہتر بنانے میں بھی مددگار ثابت ہو گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ

ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصداضافہ