بجلی مہنگی ، گیس بھی بند، صنعتکاروں نے وزیراعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کردی

وزیراعظم صنعت مخالف فیصلوں پر نظرثانی ، صنعتوں کی گیس نہ کاٹنے کا اعلان کریں ،صدر سائٹ ایسوسی ایشن

منگل 26 جنوری 2021 16:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2021ء) سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر عبدالہادی نے بجلی نرخوںمیں حالیہ اضافے ، یکم فروری سے مقامی صنعتوں اور یکم مارچ سے برآمدی صنعتوں کے گیس کنکشن منقطع کرنے کے حکومتی فیصلے کو صنعتوں کے لیے تباہ کن قرار دیتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک طرف پاکستان کی برآمدات کو فروغ دینے، درآمدات کو کم کرنے اور روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرنے کی بات کرتے ہیں تو دوسری طرف صنعت و برآمدات مخالف اقدامات کیے جارہے ہیں جس کی وجہ سے صنعتکار برادری شدید تحفظات کا شکار ہیں کہ آخر حکومت کی پالیسی کیا ہی اور کیا واقعی وہ صنعتوں کے فروغ اور برآمدات میں اضافے کی خواہش مند ہے کیونکہ حالیہ فیصلوں سے وزیراعظم عمران خان کا ویژن دھرا کا دھرا رہ جائے گا جوموجودہ حالات میں کبھی بھی پورا نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

عبدالہادی خان نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل میں کہاکہ ڈھائی ماہ قبل حکومت نے بجلی نرخ کم کرکے صنعتکاروں کویہ پیغام دیا کہ اضافی بجلی استعمال کرنے پر نرخوں میں رعایت دی جائے گی مگر اب اچانک نرخوں میں اضافہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ ہر دوماہ بعد بجلی نرخوںمیں ردو بدل سے پیداواری لاگت بڑھ جاتی ہے۔ ہماری بجلی بھی مہنگی اور گیس بھی ہے جس کے نتیجے میں کہ ہم ریجن میں سب سے مہنگے ہیں مگراس کے باوجو پاکستانی برآمدکنندگان بین الاقوامی مارکیٹوں میںمقابلہ کررہے ہیں۔

انہوں نے معزز سپریم کورٹ کے احکامات کا حوالہ دیا جس کے مطابق جو کیپٹیو پاور سے اپنی ضرورت کے مطابق بجلی پیدا کرتے ہیں وہ صنعتوں کی کیٹگری میں آتے ہیں اور انہیں سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں انڈسٹریل کنکشن تصور کیا جانا چاہیے لیکن اس کے باجود ان احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔صدر سائٹ ایسوسی ایشن نے مزید کہاکہ صنعتکاروں کو مسلسل ہراساں کیا جارہاہے کہ کیپٹیو پاور پلانٹس کے گیس کنکشن کاٹ دیے جائیں گے ۔

جب توانائی کا شدید بحران تھا تو حکومت کی یقین دہانی پر بزنس کمیونٹی نے اربوں روپے کی سرمایہ کاری سے گیس جنریٹرز لگائے اور اپنی مدد آپ کے تحت توا نائی پیدا کرنے کا بندوبست کیا تاکہ اپنی پیداواری ضرورت کو پورا کرسکیں لہٰذا اگر صنعتوں کی گیس کاٹی گئی تو اربوں کی سرمایہ کاری زیرو ہوجائے گی اور گیس کے متبادل کے طور پر انرجی کے حصول کے لیے مزید سرمایہ کاری درکار ہوگی جو بدترین مالی بحران پیدا کرنے کا باعث بنے گا اور پھر اکثریت صنعتیں بند ہوجائیں گی۔

انہوں نے کہاکہ حکومت یہ بھی جانتی ہے کہ کرونا سے پیدا صورتحال کے بعد بھارت و بنگلہ دیش سے بڑی تعداد میںبرآمدی آرڈرز پاکستان منتقل ہوئے وہ آرڈرز پاکستانی برآمد کنندگان نے غیر ملکی خریداروں کو کنفرم کیے ہوئے ہیں لہٰذا گیس بند کی گئی توہم پیدا وار کیسے کریں گے بروقت برآمدی آرڈرز کی تکمیل کیسے ہوگی بصورت دیگر ہمارے برآمدی آرڈرز بھارت وبنگلہ دیش لے اُڑیںگے اورحکومت کویہ بات سمجھنا چاہیے ورنہ ہماری برآمدات جو دوسال میں24.8ارب ڈالرسے کم ہوکر22.5ارب ڈالررہ گئی ہیں اگرپیداواری سرگرمیاں متاثر ہوئیں تو ملکی برآمدات20ارب ڈالر کی نچلی سطح پر پر آجائیں گی ۔

عبدالہادی نے وزیراعظم عمران خان سے پُرزوراپیل کی کہ وہ صنعت مخالف فیصلوں پر نظرثانی کریں اوریہ اعلان کیا جائے کہ صنعتوں کے گیس کنکشن نہیں کاٹے جائیں گے اور مقامی صنعتوں سمیت برآمدی صنعتوں کو طلب کے مطابق بلاتعطل گیس فراہم کی جائے گی کیونکہ گیس کنکشن کاٹنا کسی صورت بھی معقول حل نہیں بلکہ واحد حل یہ ہے کہ آر ایل این جی درآمد کرکے طلب کوپورا کیا جائے تاکہ صنعتوں کا پہیہ بلارکاٹ چلتا رہے اور ملکی برآمدات کو فروغ حاصل ہو۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد