فروری 2014ء کے دوران گندم کی ملکی برآمدات کا حجم 8 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہا

جمعہ 11 اپریل 2014 17:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11اپریل 2014ء) فروری 2014ء کے دوران گندم کی ملکی برآمدات کا حجم 8 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہا ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق ماہ فروری 2014ء کے دوران گندم کی ملکی برآمدات کا حجم 8 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہا ہے جبکہ جنوری کے دوران گندم کی برآمد سے 10 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ چند سالوں کے دوران ملک میں گندم کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجہ میں پاکستان گندم کی ملکی ضروریات کو پورا کرنے میں نہ صرف خودکفیل ہوا ہے بلکہ ضرورت سے زائد گندم کی برآمد سے قیمتی زرمبادلہ بھی کمایا جارہا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu