کراچی اسٹاک ایکسچینج میں معمولی مندی،سرمایہ کاری مالیت میں 4ارب99کروڑروپے سے زائدکا اضافہ،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس1.09پوائنٹس کمی سے29249.45پوائنٹس پر بند ہوا

جمعہ 11 اپریل 2014 22:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11اپریل۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو معمولی مندی رہی تاہم کے ایس ای 100انڈیکس 29200پوائنٹس کی سطح پر مستحکم رہا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں 4ارب99کروڑروپے سے زائدکا اضافہ ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت11.57فیصد کم جبکہ59.40فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔فروخت کے دباوٴ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 29066پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کی گیا تاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے آئل ،بینکنگ ،سیمنٹ اور فرٹیلائزارسیکٹر میں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای انڈیکس 29400پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم اتارچڑھاوٴ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس1.09پوائنٹس کمی سے29249.45پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر367کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے129کے کمپنیوں کے بھاوٴ میں اضافہ218کمپنیوں کے بھاوٴ میں کمی جبکہ20کے حصص میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں4ارب99کروڑ9لاکھ 67 ہزار491 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر70کھرب34ارب63کروڑ42لاکھ777روپے ہوگئی ۔

جمعہ کو کاروباری سرگرمیاں30کروڑ97لاکھ 99ہزار750شیئرز رہیں جوجمعرات کے مقابلے میں4 کروڑ5لاکھ67 ہزار710شیئرزکم ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت120.00روپے اضافے سے9470.00روپے،صنوفائی ایونٹس کے حصص کی قیمت51.21روپے اضافے سے1075.49روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی بھنیروٹیکسٹائل کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت40.45روپے کمی سے 768.95روپے جبکہ آرچورما پاک کے حصص کی قیمت12.48روپے کمی سے336.05روپے پر بند ہوئی ۔

جمعہ کو جہانگیر صدیقی اینڈ کو کی سرگرمیاں4کروڑ45لاکھ 69ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت50پیسے اضافے سے12.37روپے اورپیس پاک لمیٹڈ کی سرگرمیاں1کروڑ81لاکھ 38ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت1پیسے کمی سے5.08روپے ہوگئی ۔کے ایس ای 30انڈیکس36.95پوائنٹس کمی سے20533.69پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس90.66پوائنٹس کمی سے47226.00جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس18.20پوائنٹس اضافے سے 21857.82پوائنٹس پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں  کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر  اسلام آباد چیمبر

بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،صدر اسلام آباد چیمبر

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پر 27 فیصد اضافہ،حجم 36.5 ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا ..

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے، میاں راشد اقبال

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوز کا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں: لاہور چیمبر

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

ایرانی صدر کاد ورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیئے خوش آئند ثابت ہوگا، ایازمیمن

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

وزیراعظم کاروباری شعبہ کے لیے نقصان دہ ایس آراوزکا نفاذ موخر کرانے میں مدد کریں‘ لاہورچیمبر

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم،  انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97)   اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند