سینیٹ فنانس کمیٹی نے اتفاق رائے سے سال 2014-15 کیلئے 1539 ملین روپے بجٹ کی منظوری دی

بدھ 16 اپریل 2014 19:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل۔2014ء) سینیٹ فنانس کمیٹی نے اتفاق رائے سے سال 2014-15 کیلئے 1539 ملین روپے بجٹ کی منظوری دی ۔سینیٹ فنانس کمیٹی کا 25 واں اجلاس چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری کی صدارت میں ہوا ۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ صابر علی بلوچ ، سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹرراجہ محمد ظفر الحق ، قائد حزب اختلاف سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن ،سینیٹر حاجی محمد عدیل ،سینیٹر کرنل ریٹائرڈ سید طاہر حسین مشہدی ،سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری ، سینیٹر مشاہد حسین سید اور سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز ملک نے شرکت کی ۔

اس موقع پر وزارت خزانہ اور آڈیٹر جنرل کے نمائندے بھی موجود تھے۔فنانس کمیٹی نے حکومت کے اعلان کردہ الاؤنس کے مطابق سینیٹ ملازمین کو بھی20فیصد سپیشل پارلیمنٹ ہاؤس الاؤنس دینے کی بھی منظوری دی۔

(جاری ہے)

سیکرٹری امجد پرویز ملک نے کمیٹی کو سینیٹ اخراجات کے بارے میں بریفنگ دی اور کہا کہ مالیاتی قواعد کو بالخصوص پیش نظر رکھا جاتا ہے۔چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری نے کہا کہ سینیٹ فنانس کمیٹی خود مختار ہے وہ کثرت رائے سے فیصلے کر سکتی ہے ۔

سینیٹر حاجی عدیل نے تجویز پیش کی کہ ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی جائے جو اخراجات پر نظر رکھے ۔ چیئرمین سینیٹ نے کمیٹی کو بتایا کہ تمام اخراجات کا انٹرنل اور ایکسٹرنل آڈٹ باقاعدگی سے ہوتا ہے اور تمام مالیاتی قواعد ملحوظ خاطر رکھے جاتے ہیں ۔فنانس کمیٹی نے پرنٹنگ اینڈپبلیکشن کیلئے گریڈ 18 کی ایک مستقل پوسٹ کی بھی منظوری دی۔ سینیٹر کرنل (ر) طاہر حسین مشہدی نے تجویز دی کہ سینیٹ کے ریٹائرڈ ہونے والے چیئرمین ،ڈپٹی چیئرمین ، قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کو ریٹائرمنٹ کے بعد اسلام آبا د کے دورے پر کر ٹسی پروٹوکول دیا جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس  کی بلند ترین سطح پر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..

حکومت سولر اور گرین انرجی سیکٹر کی ترقی کے لئے آسان شرائط پر قرضوں کے اجراء سے اقدامات کرے، سرحد چیمبر ..