کراچی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں73ارب55کروڑروپے سے زائدکا اضافہ، مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس362.38پوائنٹس اضافے سے29458.15پوائنٹس پر بند ہوا

بدھ 16 اپریل 2014 22:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اپریل۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کوزبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 29400پوائنٹس کی تاریخی نفسیاتی حد عبورکرگیا۔ سرمایہ کاری مالیت میں73ارب55کروڑروپے سے زائدکا اضافہ ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت1.28فیصد زائد جبکہ53.80فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے آئل ،بینکنگ اورسیمنٹ سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔حصص بازار میں مقامی سرمایہ کار گروپوں سمیت غیرملکی سرمایہ کار سرگرم نظر آئے اورمختلف سیکٹرمیں خریداری کی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100 انڈیکس29474 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرارنہ رہ سکا تاہم تیزی کا تسلسل سارادن جاری رہا۔

(جاری ہے)

بروکرز کے مطابق روپے کی قدر سمیت معاشی اعشاریوں میں بہتری کے علاوہ حکومت کی جانب سے اوجی ڈی سی ایل کے شیئرز بیچنے کی تیاریوں سے مارکیٹ میں مثبت رحجان دیکھا جارہا ہے۔انویسٹرز بینکاری شعبے کے علاوہ سیمنٹ اور توانائی کے شیئرز میں دلچسپی لیتے نظر آئے۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس362.38پوائنٹس اضافے سے29458.15پوائنٹس پر بند ہوا ۔

مجموعی طور پر381کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے205کے کمپنیوں کے بھاوٴ میں اضافہ145کمپنیوں کے بھاوٴ میں کمی جبکہ31کے حصص میں استحکام رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں73ارب55کروڑ58لاکھ 53 ہزار662 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر70کھرب82ارب90کروڑ7لاکھ50ہزار664روپے ہوگئی ۔بدھ کو کاروباری سرگرمیاں39کروڑ16لاکھ 32ہزار280شیئرز رہیں جومنگل کے مقابلے میں49لاکھ66 ہزار540شیئرززائد ہیں ۔

قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت521.50روپے اضافے سے10951.50روپے،فلپ مورس پاک کے حصص کی قیمت35.26روپے اضافے سے740.59روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی باٹا پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت96.98روپے کمی سے3302.92روپے جبکہ صنوفائی ایونٹس کے حصص کی قیمت53.08روپے کمی سے1019.72روپے پر بند ہوئی ۔منگل کوجہانگیر صدیقی اینڈ کو کی سرگرمیاں3کروڑ34لاکھ 93ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت55پیسے اضافے سے13.59روپے اوراین آئی بی بینک لمیٹڈکی سرگرمیاں3کروڑ33لاکھ 61ہزار500شیئرزکے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت22پیسے اضافے سے2.81روپے ہوگئی ۔

کے ایس ای 30انڈیکس258.79پوائنٹس اضافے سے20569.62پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس255.91پوائنٹس اضافے سے47050.95جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس229.25پوائنٹس اضافے سے 22030.33پوائنٹس پر بند ہوا

Browse Latest Business News in Urdu

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..