سرگودہا، ملک بھر میں کپاس اور دیگر اجناس کے معیاری بیجوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے فیلڈ سٹاف کو ہدایات جاری کر دی گئیں، زمیندار وں کا استحصال کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا، ڈاکٹر خالد محمود

جمعرات 17 اپریل 2014 19:29

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل۔2014ء)وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی سکندر حیات خان بوسن کی ہدایت پر ملک بھر میں کپاس اور دیگر اجناس کے معیاری بیجوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے فیلڈ سٹاف کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جس کیلئے مانیٹرنگ کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں او راس امر کو یقینی بنایا جارہاہے کہ زمیندار وں کا استحصال کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

وفاقی وزیر کی ہدایت پر ملک بھر میں غیر معیاری اور غیر تصدیق شدہ بیجوں کے خلاف بنائی گئی ٹاسک فورسز نے سیڈ ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ شروع کر دیاہے ۔ ڈائریکٹر جنرل فیڈرل سیڈ سرٹیفکیشن سید محمد ناصر علی ٹاسک فور سز کی فیلڈ میں پروفارمنس اور کاروائیوں کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر کی ہدایات کے تحت ڈائریکٹر سیڈ ایکٹ انفورسمنٹ ڈاکٹر خالد محمود کا ٹاسک فورس کے ہمراہ ضلع میانوالی میں کپاس کے غیر معیاری بیج کی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن ۔

ٹاسک فورس نے غیر معیاری بیج کے400 تھیلے ضبط کر لئے ۔ ٹاسک فورس میں سیڈ انسپکٹر محمد افضل وٹو ‘ سیڈ سرٹیفکیشن آفیسر بھکر ریاض الدین شامل ہیں ۔ ٹاسک فورس نے سیڈ ایکٹ 1976 کے تحت قانونی کاروائی کرتے ہوئے کاروبار میں ملوث دکاندار دکانیں بند کر کے دوڑ گئے ۔ ڈائریکٹر خالد محمود نے کہا کہ غیر معیاری اورغیر تصد یق شدہ بیج فروخت کرنے والوں کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

کپاس کا جعلی او رغیرمعیاری بیج فروخت کرتے ہوئے میانوالی ‘ واں بھچراں ‘ پپلاں ‘ہرنولی او رروڈی کے ڈیلرز رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ۔ چھاپہ مار ٹیم کا مارکیٹ میں پتہ چلنے پر سینکڑوں ڈیلردکانیں بند کر کے دوڑ گئے ۔ انہوں نے ڈیلروں کو تصدیق شدہ کپاس کا بیج فروخت کرنے کی ضرورت پرز ور دیا۔ انہوں نے وفود سے ملاقاتیں کیں اور بیج کا کاروبار کرنے والوں کو رجسٹریشن کروانے کی ہدایت کی ۔اس موقع پر انہوں نے کسانوں کو بھی صرف محکمے کے تصدیق شدہ بیج خریدنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ فیڈرل سیڈ ڈیپارٹمنٹ نے سیڈ مافیا کے خلاف بھر پور حکمت عملی تیار کر لی ہے او ر غیر معیاری بیج بیچنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی

برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی