صدرایف پی سی سی آئی سنٹرل کمیٹی سی ایس آر کے کنوینر مقرر

صدرایف پی سی سی آئی سنٹرل کمیٹی سی ایس آر کے کنوینر مقرر
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2021ء)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹر ی کے صدر میاں ناصر حیات مگوںنے عامر اقبال زم زم کو سال برا ئے 2021 کے لئے صحت کی دیکھ بھال کے امور سے متعلق ایف پی سی سی آئی سنٹرل کمیٹی سی ایس آر کا کنوینر مقرر کیا ہے۔ عامر زم زم مختلف ایسوسی ایشن / فورمز کے عہدیدار / ممبر بھی تھے اور ان کا بیک گراؤنڈ ایک کاروباری دواسازی کی کمپنی سے ہے اور دواسازی کی تجارت اور صنعت کے ساتھ ساتھ ہیلتھ کیئر کے پیشے میں بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

عامر زم زم کو کمیٹی میں نو ممبران کی تقرری / انتخاب کرنے کا اختیار دیا گیا ہے جو ہیلتھ کیئر سیکٹر میں تجربہ اور مہارت رکھتے ہیں اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مذکورہ کمیٹی کی میٹنگوں کی رپورٹ صدر ایف پی سی سی آئی کو پیش کریں۔مزید یہ کہ ان سے کہا گیا ہے کہ وہ صحت کی دیکھ بھال کے موضوع میں بہتری لانے کے لئے ایف پی سی سی آئی سکریٹریٹ اور متعلقہ فورموں سے قریبی رابطہ رکھیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عامر اقبال زم زم نے صدر ایف پی سی سی آئی میاں ناصر حیات مگوں کے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے اس پورے شعبے کے بارے میں خاص طور پر ان وبائی صورتحال میں پوری لگن کے ساتھ خدمات انجام دینے اور آگاہی پھیلانے کا عزم کیا۔#

Your Thoughts and Comments