پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں24ارب54کروڑ57لاکھ روپے کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں24ارب54کروڑ57لاکھ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2021ء)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںبدھ کو اتار چڑھاو،ْ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد مندی غالب آگئی اور کے ایس ای100انڈیکس 99.81پوائنٹس کے اضافے سی46768.14پوائنٹس کی سطح پر آگیاجب کہ مندی کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں24ارب54کروڑ57لاکھ روپے کی کمی ہوئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل36.47فیصدکم رہا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز میں سرمایہ کاری کے باعث تیزی رہی جس کے نتیجے میںکے ایس ای 100انڈیکس47305پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں حصص فروخت کا دباو،ْ بڑھنے کے سبب مندی چھاگئی اور انڈیکس 46726پوائنٹس کی نچلیم سطح پر آگیا مندی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس99.81پوائنٹس کی کمی سی46768.14پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس58.71پوائنٹس کی کمی سی19560.59پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 93.15پوائنٹس کی کمی سی32048.68پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔گذشتہ روز مجموعی طور پر 419کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جن میں 204کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 199میں کمی اور 16میں استحکام رہا۔مندی کے باعث مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ93ارب 48کروڑ73لاکھ روپے سے بڑھ کر83کھرب68ارب94کروڑ16لاکھ روپے ہو گیا ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے ملت ٹریکٹرز کے حصص55.23روپے کے اضافے سی1210.64روپے اور سن ریزٹیکسٹائیل50.01روپے کے اضافے سی737.99روپے ہوگئی جب کہ پاک ٹوبیکو کے حصص 64.20روپے کی کمی سی64.20روپے کی کمی سی1530.30روپے اور باٹا پاک 49روپے کی کمی سی1780روپے ہوگئی۔

Your Thoughts and Comments