انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ تگڑا

روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر159روپے سے کم ہو کر158روپے پر آ گئی

بدھ 24 فروری 2021 20:38

انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ تگڑا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2021ء) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ تگڑا ہو گیا جس کے باعث انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر159روپے سے کم ہو کر158روپے پر آ گئی ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں15پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158.90روپے سے کم ہو کر158.75روپے اور قیمت فروخت 159روپے سے کم ہو کر158.85روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں30پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158.90روپے سے کم ہو کر158.70روپے اور قیمت فروخت159.20روپے سے کم ہو کر158.90روپے پر آگئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 50پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یوروکی قیمت فروخت193.50روپے سے کم ہو کر193روپے ہو گئی جبکہ50پیسے کے اجافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت فروخت224روپے سے بڑھ کر224.50روپے ہو گئی

Browse Latest Business News in Urdu