ملک میں کاٹن کی کمی ہے نہ بھارت سے درآمد کرنے کی کوئی تجویز دی گئی، اپٹما

میڈیا پر چلنے والے بیانات حقائق کے منافی ہیں،مقامی صنعت سے ستر فیصد یارن استعمال کر لیا ، ابھی بھی20 فیصد فاضل یارن موجود ہے پاکستان میں کاٹن کی ڈیڑھ کروڑ گانٹھوں کی سالانہ کھپت ہوتی ہے، سب سے زیادہ آج تک ایک کروڑ 45 لاکھ گانٹھوں کی پیداوار حاصل کی جا سکی ہے،نائب صدر زاہد مظہر

بدھ 24 فروری 2021 22:41

ملک میں کاٹن کی کمی ہے نہ بھارت سے درآمد کرنے کی کوئی تجویز دی گئی، اپٹما
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2021ء) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے سینیئر نائب صدر زاہد مظہر نے پاکستان ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی ایچ ایم ای) اور پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی ٹی ای ای) کی جانب سے میڈیا میں چلنے والے ان بیانات کو سختی سے مسترد کیا ہے جن میں ملک میں کاٹن یارن کی کمی کا ذکر کیا گیا ہے اور اس کی بنیاد پر ہندوستان سے اس کی درآمد کی تجویز دی گئی ہے۔

پی ایچ ایم اے اور پی ٹی ای اے کے بیانات پر رد عمل دیتے ہوئے زاہد مظہر نے کہا ان کے بیانات حقائق پر مبنی نہیں ہیں اور وہ ان بیانات کے ذریعے حکومت اور متعلقہ حکام کو گمراہ کر رہے ہیں کیونکہ ملک میں اس وقت کاٹن کی کوئی کمی نہیں ہے۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جولائی 2020 سے جولائی 2020 تک ملک میں کاٹن یارن کی مجموعی پیداوار 1715665 ٹن تھی جو گزشتہ برس کے اس عرصے میں 1714715 ٹن تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا یارن کی اس مجموعی پیداوار میں سے صرف دس فیصد اس مالی سال کی پہلی ششماہی میں برآمد کی گئی جب کہ نوے فیصد ملکی صنعت کے لیے دستیاب تھی ، اس میں سے مقامی صنعت سے ستر فیصد یارن استعمال کر لیا ہے جب کہ ابھی بھی بیس فیصد فاضل یارن موجود ہے، اسی طرح برآمد کنند گان کو ڈی ٹی آر ای، ای او یو اور مینوفیکچرنگ بانڈ اسکیم کے تحت ڈیوٹی فری کاٹن یارن کی درآمد کی اجازت بھی ہے، اگر ان کے خیال میں مقامی کاٹن یارن مہنگی ہے۔

زاہد مظہر نے نشاندہی کی کہ اصل مسئلہ کپاس کی فصل کی سکڑتی پیداوار ہے جس کی پیداوار میں گزشتہ چند سالوں میں بہت زیادہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اس سیزن میں کاٹن کی کی 55 لاکھ گانٹھوں کی پیداوار کا تخمینہ ہے جو جو تاریخی طور پر اس کی بدترین پیداوار ہے۔ پاکستان میں کاٹن کی ڈیڑھ کروڑ گانٹھوں کی سالانہ کھپت ہوتی ہے اور سب سے زیادہ آج تک ایک کروڑ پینتالیس لاکھ گانٹھوں کی پیداوار حاصل کی جا سکی ہے۔

زاہد مظہر نے کہا کہ یارن استعمال کرنے والے شعبے کو دھاگہ بنانے والی صنعت کی جانب سے اپنی لاگت سے کم نرخ پر یارن کی فراہمی کی توقع نہیں رکھنی چاہیے بلکہ انہیں نئے مواقع ڈھونڈ کر اپنے منافع کو بڑھانے کے لیے کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی کہ یارن کی ذخیرہ اندوزی یا اسے زیادہ قیمت پر بیچا جا رہا ہے۔ زاہد مظہر نے کہا کہ ہندوستان سے کاٹن یارن کی درآمد سے ایک جانب پاکستان کی دھاگہ بنانے والی صنعت بحران کا شکار ہو گی جس کا نتیجہ فیکٹریوں کی بندش میں نکلے گا تو دوسری جانب یہ ہندوستان کی معیشت اور اس کی دھاگہ بنانے والی صنعت کو مضبوط کرے گا

Browse Latest Business News in Urdu

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں  سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

گاڑیوں کی خریداری کے لیے بینکوں کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کی کمی

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں   121 فیصد کا نمایاں اضافہ

موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں  علی باباڈاٹ کام پر  سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ  بارے  تربیتی سیشن

سیالکوٹ بزنس اینڈ کامرس سینٹر میں علی باباڈاٹ کام پر سرٹیفائیڈ ورچوئل اسسٹنٹ بارے تربیتی سیشن

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز

صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی ایتھوپین سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ میں شرکتز