پاک ،قطر ایل این جی معاہدے کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہیں، زبیر موتی والا

یہ معاہدہ معاون خصوصی ندیم بابر،سیاسی و فوجی قیادت کی کوششوں کا نتیجہ ہے، چیئرمین بی ایم جی

ہفتہ 27 فروری 2021 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2021ء) چیئرمین بزنس مین گروپ (بی ایم جی) و سابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) زبیر موتی والا نے پاکستان اور قطر کے مابین طویل مدتی ایل این جی سپلائی معاہدے پر دستخط کو شاندار کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کے سی سی آئی اور اس سے وابستہ تمام ٹریڈ باڈیز نے اس کاپرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور قطر کے درمیان کی گئی ڈیل کو سراہا ہے جو سیاسی و فوجی قیادت کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔

اس شاندار معاہدے سے 2015 کے 500 ایم ایم سی ایف ڈی کے معاہدے کی نسبت تقریباً 31فیصد کم شرح پر یومیہ 200 ملین کیوبک فیٹ اضافی سپلائی کی راہ ہموار ہوئی ہے جو یقینی طور پر صارفین پر ٹیرف کے دباؤ کو کم کرے گا اور ملک کو درپیش گیس کی قلت کے مسئلے کو حل کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

زبیر موتی والا نے باالخصوص پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر کی سرشار کوششوں کو سراہا جنہوں نے اس بینچ مارک کے حصول میں اہم کردار ادا کیا جو 10 سالہ طویل معاہدہ ہے۔

یہ بات خوشی کا باعث ہے کہ حکومت نے توانائی کے بگڑتے منظر نامے کا نوٹس لیا اور صورتحال سے نمٹنے کے لیے بروقت اقدام کیا جو کچھ ہی ماہ پہلے اُس وقت پیدا ہوا جب پاکستان شدید توانائی کے بحرانوں میں ڈوبا ہوا تھا خاص طور پر گیس کی قلت، کم پریشر اور دیگر متعلقہ مسائل کی وجہ سے برآمدی صنعت کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔انہوںنے کہاکہ حکومت کو مہنگے آر ایل این جی پر منتقل ہونا پڑا اور اس کی وجہ سے برآمد کنندگان سے زیادہ چارجز وصول کرنا پڑے لیکن معاملات اب اس نتیجے پر پہنچے ہیں کے یکم مارچ 2021 ء سے معاہدے کے مطابق صارفین کے لیے ٹیرف معمول پر لایا جائے گا۔

زبیر موتی والا نے ندیم بابر کے ساتھ اپنی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ ایل این جی معاہدے کی روشنی میں توانائی کے نرخوں میں کمی کریں جس کابہترین طریقے سے انتظام کیا گیا۔ ندیم بابر نے وعدہ کیا کہ حکومت اگلے مہینے کے لیے ٹیرف میں کمی پر غور کر سکتی ہے۔ اس امر پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھاکہ حکومت کی کیپٹیو پاور پلانٹس کو پاور کنزیومنگ انڈسٹریز میں تبدیلی کرنے کی موجودہ پالیسی پر بھی نظر ثانی کی جانی چاہیے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے یقین دلایا کہ گیس استعمال کرنے والی کسی بھی صنعت کی گیس منقطع نہیں کی جائے گی اور انہوں نے اس حوالے سے گیس سپلائی کی متعلقہ کمپنیوں کو بھی ہدایت جاری کردی جس کا کے سی سی آئی نے پرتپاک خیرمقدم کیا۔یہ واقعی ایک کارنامہ ہے اور پاکستان کو درپیش توانائی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے ایک شاندار پیش رفت ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد