مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں ہوشربا اضافہ

روئی کا بھاؤ فی من 12500 تا 13000 روپے 11 سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ہفتہ 27 فروری 2021 21:20

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں ہوشربا اضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2021ء) مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں ہوشربا اضافہ ہوگیا اور روئی کا بھاؤ فی من 12500 تا 13000 روپے 11 سالوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا س کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں روئی کا بھاؤ بہت بڑھ گیا جو ایک ہفتہ کے دوران تقریبا 10 امریکن سینٹ بڑھ کر 84 امریکن سینٹ سے 94 امریکن سینٹ ہوگیا لیکن جمعہ کی رپورٹ کے مطابق 4 سینٹ کی کمی واقع ہوئی ہے بھاؤ میں اتار چڑھا ؤہوتا رہا۔

مقامی کاٹن مارکیٹ میں بھی روئی کا بھاؤ بڑھ گیا ہے اس کی ایک بڑی وجہ کپاس کی پیداوار میں تشویشناک حد کمی بتائی جاتی ہے جو گزشتہ 30 سالوں میں سبسے کم 57 لاکھ گانٹھوں کی پیداوار ہوئی ٹیکسٹائل سیکٹر کو بیرون ممالک سے خاص طور پر یورپ اور امریکا کی کاٹن مارکیٹوں میں رسائی حاصل ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

COVID-19 کی وجہ سے بنگلہ دیش اور بھارت کے کئی درآمد کنندگان ہم سے ٹیکسٹائل مصنوعات درآمد کررہے ہیں۔

صوبہ سندھ میں روئی کا بھاؤ فی من 10300 تا 12050 روپے پھٹی جو انتہائی قلیل مقدار میں دستیاب ہے کا بھاؤ فی 40 کلو 4500 تا 5000 روپے صوبہ پنجاب میں روئی کا بھاؤ فی من 10500 تا 12500 روپے پھٹی کا بھا ؤفی 40 کلو 4500 تا 6100 روپے جبکہ صوبہ بلوچستان میں پھٹی بالکل ختم ہو چکی ہے اور روئی کا اسٹاک بھی تقریبا ختم ہوچکا ہے۔کراچی کاٹن ایسوسی کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ ریٹ میں فی من 800 روپے کا اضافہ کرکے اسپاٹ ریٹ فی من 11900 روپے کے بھاؤ پر بند کیا۔

کراچی کاٹن بروکرزفورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ نیویارک کاٹن کے وعدے کے بھا ؤمیں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا تھا لیکن جمعے کے روز نیویارک کاٹن کے بھا میں چار امریکی سینٹ کی کمی واقع ہوئی گوکہ USDA کی ہفتہ وار برآمدی رپورٹ کے مطابق کاٹن کی برآمد میں 107 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اس کے باوجود انچے ریٹ پر پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے اور امریکہ نے چین سے درآمدی معاہدے معطل کر دیے ہیں اس ہفتے بھی چین امریکن کاٹن کا بڑا خریدار سامنے آیا۔

برازیل، ارجنٹینا اور وسطی ایشیا ارجنٹینا میں بھی روئی کے بھا ؤمیں اضافہ کا رجحان رہا جبکہ بھارت میں روئی کا بھاؤ سیزن کے ابتدا میں 38000 روپے فی کینڈی جو فی الحال 7700 روپے بڑھ کر 45700 روپے فی کینڈی کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔دریں اثنا ایپٹما اور ٹیکسٹائل ویلیوایڈٹ سیکٹر کے درمیان کشمکش چل رہی ہے ایپٹما کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس وافر مقدار میں یارن دستیاب ہے یارن کی کہیں سے بھی درآمد کرنے کی ضرورت نہیں ہے جبکہ ٹیکسٹائل ویلیو ایڈٹ سیکٹر کا مسلسل مطالبہ ہے کہ پاکستان میں کپاس کی فصل انتہائی کم ہونے کی وجہ سے یارن کا بحران ہے اور ویلیوایڈٹ سیکٹر کو نہیں مل پا رہا جس کی وجہ سے ان کے بیرون ممالک کئے ہوئے معاہدوں میں رخنہ پڑ رہا ہے اسی لیے حکومت کو چاہیے کہ وہ بھارت کے واہگہ بارڈر کے ذریعے کاٹن یارن درآمد کرنے کی اجازت دے تاکہ بیرون ممالک کئے ہوئے برآمدی معاہدے فعال طریقے سے پورے کر سکیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال  ضروری ہے، ..

تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، ..

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

ایرانی صدر کا دورہ دونوں برادر ممالک کے مابین قریبی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے، مہرکاشف یونس

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

مشینیری گروپ کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 فیصداضافہ

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں   اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں خوردنی تیل کی پیداوارمیں اضافہ، بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی واقع

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

ملک میں تیل وگیس کی پیداوارمیں ہفتہ واربنیادپرکمی ہوئی،رپورٹ

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے  ، ٹی ڈی اے پی

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے آخری تاریخ 25 اپریل ہے ، ٹی ڈی اے پی

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں  جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں  17فیصد کی کمی ریکارڈ

پی پی ایل کے بعداز ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 17فیصد کی کمی ریکارڈ

آئل اینڈ گیس  ڈویلپمنٹ  کمپنی  کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال  کی تیسری سہ ماہی میں  34 فیصد کی کمی ..

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں جاری مالی سال کی تیسری سہ ماہی میں 34 فیصد کی کمی ..

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے  میں  مارچ کے دوران  ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارے میں مارچ کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..

ایرانی صدرکے حالیہ دورہ کے دوران باہمی تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں، صدر ..