ناقص منصوبہ بندی اور غلط معاہدوں کی وجہ سے بجلی کا شعبہ تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے،میاں زاہد حسین

امید ہے کہ دوست ملک چین پاکستان کی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے اسے مشکلات سے نکالنے میں مدد دے گا، چیئرمین نیشنل بزنس گروپ

پیر 1 مارچ 2021 14:19

ناقص منصوبہ بندی اور غلط معاہدوں کی وجہ سے بجلی کا شعبہ تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے،میاں زاہد حسین
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2021ء) ایف پی سی سی آئی کے نیشنل بزنس گروپ کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ناقص منصوبہ بندی اور غلط معاہدوں کی وجہ سے بجلی کا شعبہ بہت بڑی تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے جبکہ عوام اور کاروباری برادری کو امید ہے کہ دوست ملک چین پاکستان کی مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے اسے مشکلات سے نکالنے میں مدد دے گا۔

حکومت اور آئی پی پیز کے مابین بجلی سستی کرنے کے معاملہ پر مذاکرات پایہ تکمیل پر پہنچ گئے ہیںجس سے ملک کو سالانہ بیالیس ارب روپے تک کا فائدہ ہو گا ۔میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئی پی پیز کے بعد حکومت نے چینی کمپنیوں سے بجلی گھروں کا ٹیرف اور استعدادی چارجزوغیرہ کم کرنے پر بات چیت شروع کر دی ہے جو انتہائی خوش آئند اور ملکی مفادات کے عین مطابق ہے۔

(جاری ہے)

سی پیک کے تحت سولہ ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے بن رہے ہیں جس میں سے ساڑھے چھ ہزار میگاواٹ کے منصوبے پائپ لائن میں ہیں جن کی تکمیل سے پاکستان میں بجلی کی پیداوار ضرورت سے پچاس فیصد تک بڑھ جائے گی جبکہ ملکی معیشت پر پڑنے والے بوجھ میں کئی سو ارب روپے کا اضافہ ہو جائے گا۔اس مسئلے کی اہمیت کے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اس معاملہ کو خود دیکھ رہے ہیں اور امید ہے کہ عوام کو خوشخبری ملے گی۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ دس ہزار چار سو میگاواٹ کے بجلی گھروں کیلئے لیے گئے قرضے دس سال میں واپس کرنا ہونگے تاہم حکومت کوشاں ہے کہ اس کی معیاد بیس سال کر دی جائے جبکہ سود میں بھی خاطر خواہ حدتک کمی کر دی جائے۔ان امور میں کامیابی کی صورت میں ملک کو پانچ سو ملین ڈالر تک کی بچت ہو گی جبکہ عوام کے لئے بجلی سستی ہونے کا امکان بھی موجود ہے۔ انھوں نے مذید کہا کہ سستی بجلی کے بغیر اقتصادی ترقی کے تمام اقدامات لاحاصل رہیں گے اور پیداوار و برآمدات مہنگی ہوتی رہیں گی اس لئے کاروباری برادری حکومت کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے سراہتی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ