ایس ای سی پی ریگولیٹری مقاصد کے حصول، کاروباری استحکام اورتسلسل کے لیے کوشاں ہے،عامرخان

بدھ 3 مارچ 2021 22:32

ایس ای سی پی ریگولیٹری مقاصد کے حصول، کاروباری استحکام اورتسلسل کے لیے کوشاں ہے،عامرخان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2021ء) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کے چیئرمین عامر خان نے کہا کہ ایس ا ی سی پی ریگولیٹری پالیسیوں میں مقصدیت اور تسلسل کے ذریعہ پاکستان میں ایک جدید، معاون اور شفاف کاروباری ماحول کی فراہمی کے لئے کوشش کر رہا ہے۔ وہ سی ایف اے انسٹی ٹیوٹ ریسرچ چیلنج 2020-21 کی اختتامی تقریب سے آن لائن خطاب کررہے تھے۔

سی ایف اے انسٹی ٹیوٹ ریسرچ چیلنج ایک بین الاقوامی مقابلہ ہے جو کہ ہر سال یونیورسٹی کے طلباء کو مالیاتی تجزیہ، پیشہ ورانہ رہنمائی اور تربیت فراہم کرنے کے لئے منعقد کیا جاتا ہے۔ اس مقابلہ میں طلباء کی مالیاتی تجزیات اوررپورٹ مرتب کرنے کی مہارت کو جانچا جاتا ہے۔ موقع پر چیئرمین ایس ای سی پی نے پاکستان کی فاتح ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

(جاری ہے)

سی ایف اے کے اس مقابلہ میں ملائیشیا اور سنگاپور سے ٹیمیں شامل تھیں۔۔ انہوں نے ان علمی مقابلوں کے انعقاد سے طلبا کو مسابقت کے لیے تیار کرنے کی کاوشوں پر سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کو سراہا ۔ عامر خان نے کہا کہ تحقیق اور مالیاتی تحقیق کے ایسے علمی مقابلوں سے طلباء کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے۔ چئیر مین عامر خان نے کہا کہ ایس ای سی پی ریگولیٹری فریم ورک میں شفافیت، مقامی مارکیٹوں کے فروغ اور کاروباری آسانیوں کی فراہمی کے لئے ٹیکنالوجی کے استعمال کے لئے،تسلسل سے اصلاحات کر رہا ہے۔

ان اصلاحات کا مقصد پاکستان میں مالیاتی مارکیٹوں پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کو فروغ دینا اور مالیاتی شمولیت کو فروغ دینا ہے۔ موقع کی مناسبت سے چیئرمین ایس ای سی پی عامر خان نے سی ایف اے کے طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نصیحت کی کہ اپنے پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے ہمیشہ مثبت تبدیلی لانے کے لئے کوشش کرتے رہیں۔ انہوں نے مؤثر اورشفاف اور سازگار کاروباری ماحول کی تشکیل میں اخلاقی فیصلہ سازی کی اہمیت پر زور دیا اور طلباء کو پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے ہمیشہ مثبت تبدیلی لانے کیلئے کوشاں رہنے کا مشورہ دیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

لاہور چیمبر میں آکر سٹیک ہولڈرز سے براہ راست معلومات اور اعداد و شمار کا پتہ چلتا ہے۔ محمد صالح احمد ..

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

وفاقی ٹیکس محتسب کی طرف سے ٹیکس گزاروں کے مسائل فوری حل کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی تعریف

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

ایف پی سی سی آئی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن وژن 2030 پر کا م کر رہا ہے،ذکی اعجاز

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024 کی منظوری ..

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

تاجر برادری احسن ظفر بختاوری کی بے مثال خدمات کی مقروض ہے، یوسف راجپوت

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے  دوران  8 فیصدکی کمی

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 8 فیصدکی کمی

ملک میں افراط زرکی شرح میں   ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ،  شماریات بیورو

ملک میں افراط زرکی شرح میں ہفتہ واربنیادوں پر0.79 فیصدکی کمی ہوئی ، شماریات بیورو

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں   میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

بینکوں کے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 0.7 فیصد اضافہ،حجم 8406 ارب روپے ..

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد

پاکستان میں پولٹری کے شعبہ نے تیزی سے ترقی کی ہے ،ڈاکٹرسجاد ارشد