ملکی برآمدات میں مسلسل دوسرے ماہ کمی ریکارڈ

فروری میں برآمداتی حجم جنوری سی97 ملین ڈالر کم ہوکر 2.04 بلین ڈالر رہا

جمعرات 4 مارچ 2021 12:39

ملکی برآمدات میں مسلسل دوسرے ماہ کمی ریکارڈ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2021ء) ملکی برآمدات میں مسلسل دوسرے ماہ کمی ریکارڈ کی گئی۔وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق فروری میں برآمدات 2.04بلین ڈالر رہیں، یہ 5ماہ کے عرصے میں برآمدات کا سب سے کم حجم بھی تھا۔پی بی ایس کے مطابق جنوری کے مقابلے میں فروری میں برآمدات 97 ملین ڈالر کم رہیں۔ فروری میں برآمدات کے ساتھ ساتھ درآمدات میں بھی 5.2 فیصد کمی دیکھنے میں آئی، اور درآمداتی حجم 4.6 بلین ڈالر رہا۔

اس طرح جنوری کے مقابلے میں فروری میں درآمدات 254 ملین گھٹ گئیں۔ اس کے نتیجے میں جنوری کی نسبت فروری میں تجارتی خسارہ 5.9 فیصد یعنی 157 ملین ڈالر کم ریکارڈ کیا گیا۔پی بی ایس کے مطابق رواں مالی سال میں جنوری اور فروری میں مجموعی طور پر 16.3 بلین ڈالر کی برآمدات کی گئیں جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کی نسبت 4.3 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ مالی سال جنوری فروری میں برآمدات کا حجم 15.6 بلین رہا تھا۔

مسلسل دو ماہ سے برآمدات میں کمی اس بات کا اشارہ ہے کہ دسمبر تک برآمدات میں اضافے کی وجہ کچھ بیرونی عوامل تھے۔ روپے کی قدر میں 30 فیصد کمی جیسے پالیسی اقدامات اس سلسلے میں موثر ثابت نہیں ہوئے۔پی بی ایس کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ میں درآمدات 7.5 فیصد یعنی 2.4 بلین ڈالر بڑھ کر 33.8 بلین تک پہنچ گئیں۔واضح رہے کہ موجودہ حکومت اپن ابتدائی دو برسوں میں برآمدات کا سالانہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔رواں مالی سال کے لیے حکومت نے برآمدات کا ہدف 22.7 بلین ڈالر مقرر کیا ہے ۔ یہ ہدف حاصل کرنے کے لیے جی ڈی کی شرح نمو کا6.2 فیصد ہونا ضروری ہے جو ممکن نظر نہیں آتا۔

Browse Latest Business News in Urdu

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،عاطف اکرام ..

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بینک الفلاح کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 9.912ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

اسلام آباد چیمبر آف کامرس  میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم    کی تقریب نقاب کشائی

اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں ایس ایم منیر آڈیٹوریم کی تقریب نقاب کشائی

ملک میں گاڑیوں  کی فروخت میں جاری مالی سال کے  دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد  کمی ریکارڈ

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی ریکارڈ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر  اضافہ

سوتی ملبوسات کی برآمدات میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ

ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ