پاکستان میں 7ماہ کے دوران چینی سرمایہ کای402.8ملین ڈالر ہونا خوش آئند ہے ‘خادم حسین

تجارتی سہولیات میں بہتر ی سے غیر ملکی سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافہ ہوگا‘سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہور

جمعہ 5 مارچ 2021 14:47

پاکستان میں 7ماہ کے دوران چینی سرمایہ کای402.8ملین ڈالر ہونا خوش آئند ہے ‘خادم حسین
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2021ء) تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے چینی سرمایہ کاروں کی طرف سے پاکستان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے رواں مالی سال کے سات ماہ کے دوران پاکستان میں 402.8ملین ڈالر چینی سرمایہ کاری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2020میں ایس ای سی پی میں رجسٹر ڈ کل117غیر ملکی کمپنیوں میں سے زیادہ تر چینی کمپنیاں ہے گوادر پرو کی رپورٹ کے مطابق دیگر ممالک کی نسبت چین کی پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی)بلند ترین سطح پر پہنچنے کے باعث پاکستان کی معیشت مضبوط ہوئی ۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

خادم حسین نے کہا کہ کاروبار کی آسانی یقینی بنانے کے اعتبار سے شاندار کارکردگی کی بدولت سرحد پار تجارتی انڈکس پر پاکستان کی رینکنگ 31درجے بہتری ہوئی ہے پاکستان کاروبار میں آسانیاں فراہم کرنے والے ممالک میں 142سے 111ویں پوزیشن پر آگیا ہے ۔سرحد پار تجارت کو آسان بنانے کے لئے تین اہم شعبوں پر خصوصی توجہ دینے اور ویب بیسڈ کسٹمز الیکٹرانک سسٹم کے ذریعے مختلف اداروں کو آپس میں ضم کرنے اور برآمدی/درآمدی کلیرنس کے لئے مطلوبہ دستاویزات کی تعداد کم کرنے اور پاکستان کسٹمز کے افسران اور عملہ کی استعداد بہتر بنائی گئی ہے تاکہ وہ بلا روک ٹوک سرحد تجارت میں اپنا فعال کردار ادا کرسکیں۔

انہوںنے کہا کہ تجارتی سہولتی اقدامات ،معاشی سرگرمی کو بڑھانے، غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے ،برآمدات میں اضافہ اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا باعث بنیں گے تجارتی سہولیات میں بہتری سے غیر ملکی سرمایہ کاری اور ملکی برآمدت میں اضافہ سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔

Browse Latest Business News in Urdu

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

سیلزٹیکس ادائیگی، محکمہ آبپاشی اورمعدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

صدر ابراہیم رئیسی کے دورے سے اقتصادی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی،میاں زاہد حسین

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی

گزشتہ ماہ کے دوران  صارفین کے اعتماد کے اشاریے  (سی سی آئی) میں  1.9 پوائنٹس کااضافہ  ریکارڈ

گزشتہ ماہ کے دوران صارفین کے اعتماد کے اشاریے (سی سی آئی) میں 1.9 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

پاکستان ، افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے، بینکنگ چینل کا ہونا بہت فروری ..

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ  ہوا ،سٹیٹ بینک

ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات  ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مارچ 2024 کے دوران آئی ٹی کی برآمدات ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جرمنی میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘  میں شرکت  کے لئے  درخواستیں   طلب

جرمنی میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش ’’ میڈیکا‘‘ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پنجاب مقابلہ موسیقی حکومت کا مستحسن اقدام،پنجابی ثقافت، زبان اور موسیقی کے فروغ کی راہ ہموار ہو گی،صدر ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی